• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرابھائندر میں مراٹھی میئر کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس کیلئے مراٹھی ایکیکرن سمیتی نے گزشتہ روزاحتجاج

Updated: February 05, 2026, 7:31 AM IST | Sajid Shaikh | Mumbai

میرابھائندر میں مراٹھی میئر کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس کیلئے مراٹھی ایکیکرن سمیتی نے گزشتہ روزاحتجاج کیا

Protests are being held for a Marathi mayor at Netaji Subhash Chandra Bose Ground in Bhayander.
بھائندر میں نیتاجی سبھاش چندربوس گراؤنڈ پر مراٹھی میئر کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے۔

میرابھائندر میں مراٹھی میئر کا مطالبہ کیا جارہا ہے  جس کیلئے مراٹھی ایکیکرن سمیتی نے گزشتہ روزاحتجاج کیا۔ گزشتہ ماہ   میونسپل کارپوریشن   الیکشن کے بعدسے مذکورہ سمیتی پُرزور مطالبہ کر رہی تھی کہ میرابھائندر  میں کسی مراٹھی کو میئر بنایا جائے۔ اس معاملے میں مہاراشٹر نو نرمان سینا(ایم این ایس) نے حمایت کی تھی۔ گزشتہ روز مراٹھی ایکیکرن سمیتی کے اراکین بھائندر مغرب میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور وہاں سے بھائندر میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر تک مارچ کرنے کی کوشش کی مگر پولیس نے اسے ناکام بنا دیا ۔
 اس موقع پر مراٹھی ایکیکرن سمیتی کے ریاستی صدر گوردھن دیشمکھ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور بھائندر مغرب و مشرق سے لوگوں کو احتجاج میں شامل ہونے سے روکا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ میونسپل کارپوریشن میں مراٹھی میئر ہوں گے لیکن یہاں نریندر مہتا کی بھابی کو میئر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈمپل مہتا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ ملک کب آزاد ہوا تھا اور مہاراشٹر کے پہلے وزیر اعلیٰ کون تھے ۔گوردھن دیشمکھ نے میرابھائندر کے رکن اسمبلی نریندر مہتا پر الزام عائد کیا کہ وہ آمریت چلا رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کے احکامات کو بھی تسلیم نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک غیر مراٹھی میئر کی تقرری منسوخ نہیں ہو جاتی اور وہ اس مقصد کیلئے اپنی جان دے دیں گے ۔
   جب نومنتخب میئر ڈمپل مہتا سے مراٹھی ایکیکرن سمیتی کی جانب سےمخالفت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے باپ دادا یہیں پیدا ہوئے، میں مہاراشٹرین کیسے نہیں ہوں۔ مجھے غیر مہاراشٹرین کہنا غلط ہے۔ میں ۲۰۱۲ء سے میونسپل کارپوریٹر   ہوں اور دوسری مرتبہ میئر بنی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا سارا کام کاج مراٹھی زبان میں ہوتا ہے اور انہوں نے کارپوریشن کے  اجلاس کو مراٹھی بول کر چلایا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مراٹھی جانتی ہیں اور مزید سیکھنے کی کوشش کریں گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK