• Tue, 21 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی فون۱۷؍ کی دھماکہ خیز فروخت پر مارکیٹ کیپ ۴؍ٹریلین ڈالرس کے قریب

Updated: October 21, 2025, 3:39 PM IST | Washington

ایپل کے حصص کی قیمت ریکارڈ بلندی پر: آئی فونز اور میک بکس بنانے والی کمپنی ایپل کے حصص میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ سرمایہ کار اس کے حصص کے بارے میں اتنے پُرجوش تھے کہ وہ ریکارڈ بلندیوں تک پہنچ گئے اور اس کی مارکیٹ کیپ ۴؍ٹریلین ڈالرس کے قریب پہنچ گئی۔

Apple Phone.Photo:INN
ایپل آئی فون۔ تصویر:آئی این این

ایپل کے حصص نے پیر کو آئی فون ۱۷؍کی زبردست مانگ پر ریکارڈ بلندی پہنچا دیا۔ اس اضافے کے ساتھ، کمپنی کی مارکیٹ کیپ بھی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ ایپل، آئی فونز اور میک بکس بنانے والی کمپنی کا  مارکیٹ کیپ ۴؍ ٹریلین ڈالرس، یا۴؍لاکھ کروڑڈالرس (تقریباً ۳۵۲؍ کروڑ روپے) تک پہنچ گیا ہے۔ اگر اس کی مارکیٹ کیپ ۴؍ٹریلین ڈالرس سے تجاوز کر جاتی ہے تو یہ ایسا کرنے والی دنیا کی تیسری کمپنی بن جائے گی۔ اب تک این ویڈیا اور مائیکروسافٹ  نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
 فی الحال کسی بھی کمپنی کی مارکیٹ کیپ۴؍ ٹریلین ڈالرس نہیں ہے۔ ایپل ۹ء۳؍ٹریلین ڈالر س کی   مارکیٹ کیپ کے ساتھ دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی این ویڈیاکی مارکیٹ کیپ بھی قدرے زیادہ ہے۔ ایپل کے حصص پیر کو۲ء۴؍ فیصد بڑھ کر۹ء۲۶۲؍ ڈالرس تک پہنچ گئے۔
آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے شیئرز راکٹ کیوں بنے؟
ایپل کے حصص اپنے تازہ ترین آئی فونز کی زبردست فروخت پر ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ریسرچ فرم کاؤنٹرپوائنٹ کے اعداد و شمارکے مطابق آئی فون ۱۷؍ سیریز کی فروخت چین اور امریکہ میں آئی فون ۱۶؍ کی فروخت کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ ان دونوں ممالک میں فروخت کے پہلے ۱۰؍ دنوں میں آئی فون ۱۶؍ کے مقابلے میں فروخت۱۴؍ فیصد زیادہ رہی۔ ایپل نے ستمبر میں آئی فون کی نئی سیریز لانچ کی۔

یہ بھی پڑھئے:آئی فون کی دیوانگی نے سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ میں بھی ہلچل مچا دی ہے

ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ہفتے کے آخر میں آئی ایس آئی ایورکور نے ایپل کے حصص کو اپنی ٹیکٹیکل آؤٹ پرفارم لسٹ میں شامل کیا کیونکہ بروکریج کو توقع ہے کہ کمپنی موجودہ ۳؍ ماہ کی مدت میں مارکیٹ کی توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور دسمبر کی سہ ماہی کی مضبوط کاروباری پیشین گوئیاں جاری کرے گی۔ آئی ایس آئی ایورکورکے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین میں آن لائن آرڈرز کی حالیہ بحالی دسمبر کی سہ ماہی کے لیے ایک مثبت علامت ہو سکتی ہے کیونکہ ابتدائی ترسیل کے اعداد و شمار مضبوط مانگ کو ظاہر کرتے ہیں۔ بی ریلی ویلتھ کے چیف مارکیٹ اسٹریٹجسٹ آرٹ ہوگن کا کہنا ہے کہ نئی آئی فون سیریز کی مانگ توقع سے بہتر دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK