Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی اسٹاک بازارمیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت جاری رہ سکتی ہے: ماہرین

Updated: May 10, 2026, 8:18 PM IST | New Delhi

غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار (ایف پی آئی) ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل خالص فروخت کنندہ (نیٹ سیلر) بنے ہوئے ہیں اور اس ماہ کے آغاز سے اب تک (۸؍ مئی تک)۱۴۲۳۲؍ کروڑ روپے کی فروخت کر چکے ہیں۔ عالمی غیر یقینی صورتحال اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آنے والے وقت میں بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Share Market Photo: INN
شیئر مارکیٹ تصویر: آئی این این

غیر ملکی رپورٹ فولیو سرمایہ کار (ایف پی آئی) ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل خالص فروخت کنندہ (نیٹ سیلر) بنے ہوئے ہیں اور اس ماہ کے آغاز سے اب تک (۸؍ مئی تک)۱۴۲۳۲؍ کروڑ روپے کی فروخت کر چکے ہیں۔ عالمی غیر یقینی صورتحال اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آنے والے وقت میں بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔یہ معلومات ماہرین کی جانب سے دی گئی ہیں۔
۲۰۲۶ءمیں اب تک ایکسچینج کے ذریعے مجموعی ایف پی آئی فروخت کا حجم۲۱۸۵۴۰؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم، پرائمری مارکیٹ کے ذریعے ایف پی آئی کی خریداری اور سرمایہ کاری کا رجحان برقرار ہے، اور اس سال اب تک مجموعی سرمایہ کاری ۱۲۳۴۰؍ کروڑ روپے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے : ٹرمپ نے کاروبارمیں منافع سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے


جیوجیت انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے چیف انویسٹمنٹ اسٹریٹجسٹ ڈاکٹر وی کے وجے کمار نے کہا’’اگرچہ ایف پی آئی خالص فروخت کنندہ ہیں، لیکن وہ توانائی، تعمیرات اور سرمایہ جاتی سامان جیسے کچھ شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ایک اور اہم رجحان یہ ہے کہ ایف پی آئی مڈ کیپ اور منتخب طور پر اسمال کیپ شیئرز کو ترجیح دے رہے ہیں، جن میں زیادہ ترقی کی صلاحیت ہے اور جو بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔‘‘
ہندوستان میں کرنسی کی قدر میں کمی اور آمدنی میں اضافے کے حوالے سے خدشات اس سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت کے اہم عوامل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ’’اے آئی بوم کے باعث جنوبی کوریا اور تائیوان جیسے بازاروں میں اس سال متوقع مضبوط آمدنی میں اضافہ ایف پی آئی سرمایہ کاری کو بڑی حد تک اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے : اس ماہ کے آخر تک یو پی آئی یا اے ٹی ایم سے پروویڈنٹ فنڈ کو نکالنا ممکن ہوگا

ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مثبت رجحان کے ساتھ ہفتے کا آغاز کیا۔ مرکزی حکومت میں حکمران جماعت کی مضبوط کارکردگی سے مثبت ماحول پیدا ہوا  تاہم، جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے اور خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث وہ ہفتے کے باقی چار سیشنز میں خالص فروخت کنندہ رہے۔
بجاج بروکنگ کے اسوسی ایٹ وائس پریذیڈنٹ (ریسرچ) پبیترو مکھرجی نے کہاکہ ’’جغرافیائی سیاسی کشیدگی، تیل کی بلند قیمتوں اور کمزور روپے کے باعث گزشتہ چند مہینوں میں ایف آئی آئی خالص فروخت کنندہ رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ اس سال کے باقی حصے میں بھی خالص فروخت کنندہ رہیں گے۔‘‘ نِفٹی نے گزشتہ ہفتے بلند اتار چڑھاؤ کے ساتھ محدود دائرے میں کاروبار کیا اور مسلسل دوسرے ہفتے ۷ء۰؍ فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK