Inquilab Logo Happiest Places to Work

اس ماہ کے آخر تک یو پی آئی یا اے ٹی ایم سے پروویڈنٹ فنڈ کو نکالنا ممکن ہوگا

Updated: May 10, 2026, 11:44 AM IST | New Delhi

جلد ہی نیاسسٹم لانچ کرنے کی تیاری، ۸ء۷؍ کروڑ صارفین کو فائدہ ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن( ای  پی ایف او) مئی کے آخر تک اے ٹی ایم اور یو پی آئی کے ذریعے فنڈ نکالنے کی سہولت شروع کرنے جا رہا ہے۔’’  ای پی ایف او ۳ء۰‘‘ کے تحت۷ء۸؍کروڑ صارف  بغیر کسی کاغذی کارروائی کے فوری طور پر رقم حاصل کر سکیں گے۔ یہ نظام۲۶ء کے وسط تک مکمل طور پر نافذ ہو جائے گا۔اس میں آٹو کلیم سیٹلمنٹ(خود بخود معاملے کا نمٹارا) اور ملازم کی مرضی  کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست رقم منتقل کرنے جیسی سہولتیں شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے: ریلوے کا نیا ریزرویشن سسٹم بُکنگ کےوقت ہی بتائے گا کہ ٹکٹ کنفرم ہوگا یا نہیں

نئے نظم کے تحت ۵؍لاکھ روپے تک کے کلیم خودکار طریقے سے سیٹل ہوجائیں گے۔ اس سے رقم ملنے کا وقت جو ابھی ۱۰؍سے ۲۰؍ دن ہےکم ہو کر۲؍ سے۵؍دن رہ جائے گا۔آدھار سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کیلئے چیک کی تصویر یا پاس بک اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پورا عمل ڈیجیٹل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی رقم نکالنے کی پرانی۱۳؍پیچیدہ کیٹیگریز کوختم کر کے صرف۳؍ آسان گروپ بنائے جائیں گے۔ اب بیماری، شادی اور تعلیم کیلئے، گھر خریدنے یا قرض چکانے کیلئے اور بے روزگاری یا ریٹائرمنٹ کے وقت پی ایف کی رقم نکالی جاسکے گی۔ نوکری بدلنے پر پی ایف بیلنس پرانے آجر سے نئے آجر کے اکاؤنٹ میں خودبخود منتقل ہو جائے گا۔ کمپنی کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس طرح اب کے وائی سی اپڈیٹ کرنے یا کلیم کیلئے پرانی کمپنی کی منظوری کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز میں کشیدگی: تیل کی قیمتیں ۵ء۷؍ فیصد تک بڑھ گئیں

 اے ٹی ایم اور یو پی آئی کی سہولت

’’ای پی ایف او ۳ء۰‘‘ کی سب سے خاص  سہولت اے ٹی ایم اور یو پی آئی سے رقم نکالنا ہے۔ فی الوقت پی ایف نکالنے کیلئے آن لائن فارم بھرنا، دستاویزات جمع کرنا اور ۷؍سے ۱۰؍ دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔’’  ای پی ایف او ۳ء۰‘‘  میں آپ اپنے پی ایف اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے  اسی طرح  رقم نکال سکیں گے، جیسے ڈیبٹ کارڈ سے کیش نکالتے ہیں۔اسی کے ساتھ فون پے، گوگل پے جیسے یو پی آئی ایپس کے ذریعے ایک لاکھ روپے تک فوری ٹرانسفر ممکن ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK