Inquilab Logo

ماروتی سوزوکی کے منافع میں ۴۳؍فیصد کا اضافہ

Updated: April 27, 2023, 12:19 PM IST | New Delhi

مالی سال۲۳۔۲۰۲۲ء کی چوتھی سہ ماہی میں۲؍ ہزار ۶۲۴؍کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا

photo;INN
تصویر :آئی این این

ملک کی سب سے بڑی مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء کی چوتھی سہ ماہی میں۲؍ ہزار ۶۲۴؍ کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا جبکہ اسی مدت میں یہ ایک ہزار ۹۸۳؍ کروڑ روپے تھا جو پچھلے مالی سال کی مدت کے مقابلے میں ۴۳؍ فیصد زیادہ ہے۔
  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے کمپنی کے چیئرمین آر سی بھارگوا نے کہا کہ مارچ۲۰۲۳ء میں ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے اس کی آپریٹنگ آمدنی۳۲؍ہزار۴۸؍ کروڑ روپے رہی جو مارچ ۲۰۲۲ ءمیں ختم ہونے والی سہ ماہی کے ۲۶؍    ہزار ۷۴۰؍ کروڑ روپے کے مقابلہ میں۲۰؍ فیصد زیادہ ہے۔  بھارگوا نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پچھلے مالی سال میں۶۰؍ روپے کے مقابلے ۵؍ روپے فی شیئر۹۰؍ روپے ڈیویڈنڈ تجویز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں کمپنی نے۵؍ لاکھ ۱۴؍ ہزار ۹۲۷؍گاڑیاں فروخت کی ہیں جو  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں۵ء۳؍ فیصد زیادہ ہے۔۵۴؍ ہزار ۲۰۸؍ گاڑیاں اندرون ملک فروخت ہوئیں  جبکہ ۶۴؍ ہزار ۷۱۹؍گاڑیاں برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے برآمدات اور مقامی مارکیٹ سے آنے والی مانگ  کے مدنظر پیداواری صلاحیت میں۱۰؍ لاکھ گاڑیوں کا اضافہ کرنے کی اصولی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK