سات مرتبہ فارمولا ون چمپئن رہنے والے لیوس ہملٹن نے غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں بھوک اور غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں پر سنیچر کو شدید ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا:’’ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ ‘‘
EPAPER
Updated: July 27, 2025, 9:04 PM IST | Istanbul
سات مرتبہ فارمولا ون چمپئن رہنے والے لیوس ہملٹن نے غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں بھوک اور غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں پر سنیچر کو شدید ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا:’’ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ ‘‘
سات مرتبہ فارمولا ون چمپئن رہنے والے لیوس ہملٹن نے غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں بھوک اور غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں پر سنیچر کو شدید ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا:’’ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ ‘‘بلجیم میں اس ویک اینڈ کی ریس سے قبل اپنی سوشل میڈیا اسٹوری میں ہملٹن نے یونیسیف کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ:’’’جولائی کے پہلے ہفتے میں غزہ پر شدید حملوں کے دوران۱۰۰؍ سے زائد بچے ہلاک ہوئے اور بچوں کا قتل ہر دن جاری ہے۔ فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ ‘‘ہملٹن نے اس پوسٹ کے ساتھ لکھا: ’’ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ ‘‘غزہ پٹی پر اسرائیلی ناکہ بندی اور حملوں کے نتیجے میں بھوک اور غذائی قلت سے اموات، خصوصاً بچوں میں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ کے ۲۲۱؍ اراکین پارلیمان کا حکومت سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ فلسطینی وزارتِ صحت نے جمعے کو اعلان کیا کہ ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ۱۲۲ہو چکی ہے جن میں ۸۳؍ بچے شامل ہیں۔