• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آوارہ کتوں کی بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم

Updated: October 06, 2025, 12:38 PM IST | Agency

بی ایم سی کی ریبیز ٹاسک فورس کی میٹنگ میں ممبئی کو۲۰۳۰ء تک ریبیز سے پاک کرنے کا ہدف۔

Stray dogs will be vaccinated soon. Photo: INN
آوارہ کتوں کو جلد ہی ٹیکہ لگایا جائےگا۔ تصویر: آئی این این

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ۲۰۳۰ءتک ممبئی کو ریبیز سے مکمل طور پر پاک بنانے کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے اس سمت جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں بی ایم سی کی ریبیز ٹاسک فورس کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں آوارہ کتوں کی ویکسینیشن(ٹیکہ کاری) مہم اور آگاہی پروگراموں کی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 
 ’ممبئی ریبیز کے خاتمے کی مہم‘ بی ایم سی اور مشن ریبیز کے اشتراک سے جاری ایک اہم اقدام ہے، جس کے تحت عوامی آگاہی، صحت کی تعلیم اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے ذریعے شہر میں ریبیز کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 
 دیونار مذبح میں گزشتہ روز منعقدہ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں ریبیز کے علاج اور ویکسینیشن مراکز کا انتظام، ویکسینیشن مہمات کی رفتار، ریبیز ریسپانس ٹیموں (آر آر ٹی) کی کارکردگی، ڈاگ کنٹرول یونٹس (ڈی سی او) کا کردار، پری ایکسپوزر پروفیلیکسس (PREP) کی حکمتِ عملی، ریبیز کے خاتمے سے متعلق قانونی پہلو اور جانوروں کے رویے کا مطالعہ شامل تھا۔ 
 اس اجلاس میں ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان، ہافکین انسٹی ٹیوٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اوشا پدمنابھن، اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی بیداری کے ساتھ ویکسینیشن کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ ۲۰۳۰ء کے ہدف کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK