• Fri, 23 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیس سلنڈر سے لدے ٹیمپو میں بھیانک آتشزدگی، کئی دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں

Updated: January 23, 2026, 12:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جمعرات کو رائے گڑھ میں واشی ناکہ کے قریب سڑک سے گزر رہے ایک ’پِک اَپ‘ ٹیمپو میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس ٹیمپو میں ۸؍ گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے جن میں یکے بعد دیگر دھماکے ہونے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا   اور کافی دیر تک ٹریفک نظام متاثر رہا۔

Flames rise from the Tempo after the fire. Picture: INN
آتشزدگی کے بعد ٹیمپو سے شعلے بلند ہورہے ہیں۔ تصویر: آئی این این
جمعرات کو رائے گڑھ میں واشی ناکہ کے قریب سڑک سے گزر رہے ایک ’پِک اَپ‘ ٹیمپو میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس ٹیمپو میں ۸؍ گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے جن میں یکے بعد دیگر دھماکے ہونے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا   اور کافی دیر تک ٹریفک نظام متاثر رہا۔ ڈرائیور کی حاضردماغی سے حادثہ کی شدت کم ہوگئی  ۔ خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
یہ حادثہ جمعرات کو دن کے وقت پیش آیا جب ’چھوٹا ہاتھی‘ کہلانے والے ایک ٹیمپو میں گیس سلنڈر لے جایا جارہا تھا اور اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی کا احساس ہوتے ہی ڈرائیور نے ٹیمپو سڑک کے کنارے کھڑا کردیا اور وہاںسے فرار ہونے کے بجائے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے گاڑی میں رکھے آگ بجھانے کے آلے سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ بڑھتی گئی جس پر اس نے جہاں تک ممکن ہوسکا چند گیس سلنڈر گاڑی سے نکال کر دور پھینک دیئے اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو اشارے سے دور رہنے کو کہا۔  بعدازیں گیس سلنڈر ایک کے بعد ایک پھٹنے لگے  ۔دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی اور کافی دور تک  شعلے اٹھتے دکھائی دیئے ۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK