Inquilab Logo

متعدد مطالبات منوانے کیلئے بیسٹ ملازمین کازبردست احتجاج

Updated: October 12, 2022, 9:57 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ٹکٹ مشین خراب ہونے پراس کی بھرپائی کنڈکٹرسے کروانے کے سرکیولر پر یونین لیڈران برہم،من مانی کا الزام

A protest was held at Wadala depot against the controversial circular.
متنازعہ سرکیولر کے خلاف وڈالا ڈپو میں احتجاج کیا گیا۔

وڈالا: متعدد مطالبہ منوانے کیلئے بیسٹ ملازمین نے منگل کی سہ پہر زبردست احتجاج کیا ۔دراصل مسافرو ںکو ٹکٹ دینے کیلئے استعمال کی جانے والی الیکٹرانک مشین خراب ہونے پراس کی بھرپائی کنڈکٹر سے کروانے کے سرکیولر  پر یونین لیڈران برہم ہو  گئے اور ملازمین کے ہمراہ وڈالا ڈپومیں احتجاج کیا۔ ساتھ ہی ۳؍ہزار سے زائد ڈرائیوروں کی خالی اسامیاں پُر کرنے کا بھی مطالبہ دہراتے ہوئے یہ انتباہ دیا کہ اگر بیسٹ انتظامیہ نے اپنا یہ سرکیولر واپس نہ لیا اورمن مانی جاری رہی تو دیوالی کے بعدبڑے پیمانے پربے مدت احتجاج اورہڑتال کی جائے گی۔
معاملہ کیا ہے 
 بیسٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافرو ں کوٹکٹ دینےوالی الیکٹرانک مشینوں کی نگرانی اورصحیح ڈھنگ سے استعمال اورخراب ہونے کی صورت میں کنڈکٹروں  سے ہی اس کی بھرپائی کا سرکیولر جاری کیا گیا ہے ۔ اس پرسخت اعتراض کرتے ہوئے بیسٹ ورکرس یونین اوربیسٹ کامگار سنگھٹن کے سربراہان اوردیگر عہدیداران نے ناراضگی ظاہر کی اوربیسٹ ملازمین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں زبردست احتجاج کیا ۔ بیسٹ ورکرس یونین کے لیڈر ششانک راؤ نے کہا کہ ’’یہ بیسٹ انتظامیہ کا تغلقی فرمان ہے ، آخر مشین بگڑنے پرکس بنیاد پرکنڈکٹر کی تنخواہ سے رقم کاٹی جائے گی۔ایسا کرنا کنڈکٹرس پرزیادتی اورظلم ہے۔یہ بیسٹ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خراب ہوجانے والی مشینوں کی مرمت کروائے اوران کوقابل استعمال بنائے اوراس پرآنے والا خرچ برداشت کرے۔‘‘
 بیسٹ کامگار سنگھٹن کے ذمہ دار جگ نارائن گپتا نے کہاکہ’’ بیسٹ نے مشینوںکے استعمال کے سلسلے میںجو سرکیولر جاری کیا ہے وہ غلط اور کنڈکٹرس کے ساتھ نا انصافی ہے ،اسے واپس لیا جائے ۔‘‘ انہوںنےیہ بھی کہاکہ ’’ مشین ہے ،خراب ہوگی ، کمپیوٹر خراب ہوجاتا ہے ،الگ الگ طرح کی مشینیں بھی خراب ہوتی ہیںتو کیا اس کی بھرپائی ملازمین سے کروائی جاتی ہے جیسا کہ بیسٹ انتظامیہ نے فرمان جاری کیا ہے۔اس لئے ہم سب نے بیسٹ انتظامیہ کومتنبہ کرنے کیلئے ایک دن کا علامتی دھرنا دیا ہے اگر سرکیولر واپس نہیں لیا گیا تو بے مدت احتجاج اوردھرنا دیا جائے گا۔‘‘
 انتظامیہ کی وضاحت 
 بیسٹ کے پی آر اومنوج وراڈے سے اس تعلق سے پوچھنے پرانہوں نےانقلاب کو بتایا کہ ’’اصل میں اس طرح کا سرکیولر جاری کیاجانا معمول ہے ۔ جس وقت جرمن کے ڈبے والا ٹکٹ بکس ہوتا تھااورچمڑے کابیگ پیسہ رکھنے کیلئے کنڈکٹرس کودیا جاتا تھا تب بھی اس طرح کا سرکیولر جاری کیا جاتا تھا ،آج بھی اسی کے مطابق سرکیولر جاری کرکے یہ یاددہانی کروائی گئی ہے کہ مشینوں کو ٹھیک ڈھنگ سے استعمال کیا جائے جس  پربلاوجہ یونین لیڈران بھڑک اٹھے۔ ‘‘ انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’بیسٹ انتظامیہ بھی جانتا ہےکہ مشینری ہے ،خراب ہوگی ۔ یاددہانی کا مطلب یہ ہےکہ اگرغیرذمہ داری سے استعمال کرتے ہوئے ٹوٹ گئی یا گم ہوگئی تو اس کی وصولی کنڈکٹر سے کی جائے گی نہ کہ مرمت کا خرچ کنڈکٹرسے لیا جائے گا۔‘‘

BEST Bus Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK