Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی ایشیا کشیدگی: ایئر انڈیا کا ۹؍ راستوں پر۷۸؍ اضافی پروازوں کا اعلان

Updated: March 08, 2026, 7:32 PM IST | New Delhi

ملک کی بڑی ایئر لائنز میں سے ایک ایئر انڈیا نے اتوار کو نو راستوں پر ۷۸؍ اضافی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہمغربی ایشیا میں جاری تناؤ کے درمیان مسافروں کو زیادہ اختیارات فراہم کرنا ہے۔

Air India Plane.Photo:INN
ایئر انڈیا کا طیارہ۔ تصویر:آئی این این

ملک کی بڑی ایئر لائنز میں سے ایک ایئر انڈیا نے اتوار کو نو راستوں پر ۷۸؍ اضافی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہمغربی ایشیا  میں جاری تناؤ کے درمیان مسافروں کو زیادہ اختیارات فراہم کرنا ہے۔ یہ نو پروازیں ۱۰؍ مارچ سے ۱۸؍ مارچ ۲۰۲۶ء کے درمیان مجوزہ ہیں۔
 ایئر انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایئر لائن نیو یارک (جے ایف کے)، لندن (ہیتھرو)، فرینکفرٹ، پیرس، ایمسٹرڈیم، زیورخ، کولمبو اور مالے کے لیے اضافی پروازیں چلائے گی، جس سے دونوں سمتوں میں نو راستوں پر۱۷۶۶۰؍  نشستیں بڑھ جائیں گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ان پروازوں میں دہلی-نیویارک (جے ایف کے)، دہلی-لندن (ہیتھرو)، ممبئی-لندن (ہیتھرو) شامل ہیں، تاکہ مسافروں کے لیے محدود سفر کے اختیارات کے دوران ضروری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔‘‘ واپسی میں طیارے فرینکفرٹ، پیرس، ایمسٹرڈیم، زیورخ، مالے اور کولمبو سے دہلی کے لیے پرواز کریں گے۔
یورپ کے راستوں پر اضافی پروازیں  بی۷۸۷-۸؍ طیاروں کے ذریعے چلائی جائیں گی اور مالے اور کولمبو کے لیے پروازیں اے۳۲۰؍نیو طیاروں کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ نیو یارک (جے ایف کے) کے لیے پروازیں ضروری ریگولیٹری منظوریوں کے تابع ہوں گی اور ایئر انڈیا کے بی۷۷۷-۳۰۰؍ای آر طیاروں کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ فائنل: ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیم انڈیا کا حوصلہ بڑھایا

ایئر انڈیا کے چیف کامرشیل  افسر نپُن اگروال نے کہا کہ ’’مشکل حالات کے باوجود، ایئر انڈیا یورپ اور شمالی امریکہ کے لیے اپنی مقررہ خدمات جاری رکھے ہوئے ہے اور محفوظ سمجھے جانے والے متبادل راستوں کا استعمال کرتے ہوئے کئی بین الاقوامی مقامات سے رابطہ قائم رکھ رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:انسٹاگرام پر وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کا ویڈیو ریکارڈ بنانے میں کامیاب

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں یقین ہے کہ ان علاقوں میں سفر کرنے والے مسافر ایئر انڈیا کے اضافی اختیارات اور اعتبار کی قدر کریں گے۔‘‘ایک اور بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ مغربی ایشیا کے دیگر حصوں میں جاری فضائی پابندیوں کی وجہ سے، ایئر لائن ۸؍ مارچ کو اضافی غیر مقررہ پروازیں چلائے گی۔ بیان کے مطابق ’’ایئر انڈیا دہلی اور ممبئی سے متحدہ عرب امارات کے دبئی کے درمیان اضافی پروازیں چلائے گی۔ ایئر انڈیا ایکسپریس ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے شہروں، جن میں ابوظہبی، دبئی، رس الکیمہ اور شارجہ شامل ہیں، کے درمیان ۳۰؍ اضافی پروازیں بھی چلائے گی۔ ‘‘  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK