نیوزی لینڈ کااسکلڈ مائیگرنٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا غیر ملکیوں کو غیر معینہ مدت تک نیوزی لینڈ میں رہنے کی اجازت دیتا ہےاور اگر کوئی شخص اس ویزا کو مسلسل دو سال تک برقرار رکھتا ہے تو وہ پرماننٹ ریزیڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 08, 2026, 10:28 PM IST | Wellington
نیوزی لینڈ کااسکلڈ مائیگرنٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا غیر ملکیوں کو غیر معینہ مدت تک نیوزی لینڈ میں رہنے کی اجازت دیتا ہےاور اگر کوئی شخص اس ویزا کو مسلسل دو سال تک برقرار رکھتا ہے تو وہ پرماننٹ ریزیڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
امیگریشن نیوزی لینڈ نے ان غیر ملکی کارکنوں کے لیے ’’اسکلڈ مائیگرنٹ کیٹیگری (ایس ایم سی ) میں مزید تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جو ملک میں کام کرنا اور مستقل رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تبدیلیاں اگست ۲۰۲۶ء کے آخر سے نافذ ہوں گی۔
اسکلڈ مائیگرنٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا غیر ملکیوں کو غیر معینہ مدت تک نیوزی لینڈ میں رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ جب آپ مسلسل دو سال تک اس ویزا پر رہ چکے ہوں تو آپ پرماننٹ ریزیڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو آپ کو نیوزی لینڈ میں آنے اور جانے کی مستقل اجازت دیتا ہے۔
اس ویزا کے لیے درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ ’’ آپ کی عمر۵۵؍ سال یا اس سے کم ہو، آپ کے پاس کسی تسلیم شدہ آجر کے ساتھ فل ٹائم ہنرمند ملازمت کی پیشکش ہو یا آپ ایسی ملازمت میں کام کر رہے ہوں۔ آپ کو نیوزی لینڈ میں اپنی مہارت اور کام کی بنیاد پر کم از کم ۶؍اسکلڈ ریزیڈنٹ پوائنٹس حاصل ہوں۔ سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک اہم پیشوں کی فہرستوں کی تصدیق ہے، جن میں ٹریڈز اور ٹیکنیشن پاتھ وے لسٹ اور ریڈ اور امبر لسٹس شامل ہیں، جو رہائش کے راستوں کے لیے اہلیت کا تعین کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ پر مغربی ایشیا جنگ کا اثر، رنبیر کپور کی فلم کی اہم تقریب ملتوی
ایک اور بڑی تبدیلی غیر ملکی کارکنوں کی اجرت کے تعین سے متعلق ہے۔ اب مہاجرین کو صرف اس وقت کی ایس ایم سی میڈین اجرت کو پورا کرنا ہوگا جب وہ اپنی ہنرمند ملازمت شروع کریں، اور مستقل رہائش کے لیے درخواست دیتے وقت بھی اسی اجرت کو برقرار رکھنا ہوگا۔ اس طرح درخواست کے دوران زیادہ اجرت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئےَ:رونالڈو کی غیر موجودگی میں سیماکان کا جادو، النصر ٹاپ پر قابض
ایس ایم سی نیوزی لینڈ میں ہنرمند مہاجرین کے لیے مستقل رہائش حاصل کرنے کا اہم راستہ ہے۔ ستمبر ۲۰۲۵ءمیں حکومت نے ایسی تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا جن کا مقصد نیوزی لینڈ کے آجروں کو ہنرمند کارکنوں کو برقرار رکھنے میں مدد دینا اور طویل مدتی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ان میں ہنرمند مہاجرین کے لیے نئے رہائشی راستے، نیوزی لینڈ میں حاصل کی گئی ڈگریوں کی بہتر قدر کو تسلیم کرنا اور موجودہ نظام کو آسان بنانا شامل ہے۔مزید یہ کہ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قابلیت کی شرائط کو بھی واضح کر دیا گیا ہے اور کچھ درخواست دہندگان کے لیے انگریزی زبان کے ٹیسٹ کی مدتِ اعتبار بڑھا دی گئی ہے۔ اگست ۲۰۲۶ءکے آخر سے، جن درخواست دہندگان کے پاس تسلیم شدہ پیشہ ورانہ رجسٹریشن ہوگی ان کے لیے انگریزی ٹیسٹ کے نتائج ۵؍ سال تک قابلِ قبول ہوں گے۔