Inquilab Logo

ناگپور میں ایم پی ایس سی امیدواروں کا کلکٹر کے دفتر کے سامنےزبردست احتجاج

Updated: January 14, 2023, 10:28 AM IST | Ali Imran | nagpur

نصاب کی تبدیلی سے ناراض مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن امتحان کا نیا نصاب۲۰۲۵ء سے نافذ کیا جائے

MPSC candidates shouting slogans against the government; Photo: INN
ایم پی ایس سی کے امیدوار حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ; تصویر:آئی این این

 مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی)  امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ نے جمعہ کے دن کلکٹر کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔  مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ  امتحان کے نئے نصاب کو۲۰۲۵ء سے لاگو کیا جائے۔ این ایس یو آئی اور اسٹوڈنٹ رائٹس اسوسی ایشن نے اس احتجاج کی قیادت کی،  ایم ایل اے ابھیجیت ونجاری بھی موجود تھے۔
  ایم پی ایس سی بورڈ نے ۲۰۲۳ء میں   نیا نصاب نافذ کیا ہے۔ مظاہرین کی شکایت ہے کہ نصاب میں اچانک تبدیلی سے طلباء کو پڑھنے کا وقت نہیں ملے گا اور برسوں کی محنت ضائع ہو جائے گی۔ انہیں نئے نصاب کو نئے سرے سے پڑھنا ہوگا۔ ناراض طلبہ سڑکوں پر آکر مطالبہ کررہے ہیں کہ تبدیل شدہ نئے نصاب کو۲۰۲۵ء سے لاگو کیا جائے۔ خیال رہے کہ پچھلے کئی سال سے ایم پی ایس سی امتحانات میں بدعنوانی کے معاملے منظرے عام پر آئے ہیں جس کا براہ راست اثر   طلباء پر پڑ رہا ہے۔ نصاب کو تبدیل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن جو طلبہ کئی سال سے ایم پی ایس امتحان کی تیاری کررہے ہیں وہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرکے سرکار کی توجہ اس ناانصافی کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔  اس معاملے میں طلبہ اور ان کے والدین بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بہت سے طلباء ایم پی ایس سی پر ہونے والے اخراجات کے لئے اپنی زرعی اراضی فروخت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ لیکن وہ حکومت کی بار بار بدلتی پالیسیوں سے پریشان ہیں۔ مظاہرین نے  ضلع کلکٹر کو مطالبات کا میمورنڈم دیا  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK