Inquilab Logo

ممبئی اور تھانے میں اگنی پتھ اسکیم کیخلاف زبردست احتجاج

Updated: June 21, 2022, 10:26 AM IST | Mumbai

این سی پی کے ذریعے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کچھ دیر کیلئے جام ہوگیا۔ کئی مظاہرین کوپولیس نےتحویل میں لے لیا

Congress workers on the east side of Bandra railway station
باندرہ ریلوے اسٹیشن کے مشرقی جانب کانگریس کارکنان جبکہ

جوانوں کو محض ۴؍ سال تک فوج میں ملازمت کی مرکز کی ’ اگنی پتھ اسکیم‘ کے خلاف ممبئی  اور تھانے میں کانگریس اور این سی پی کے ورکروں کی جانب سے زبردست احتجا ج کیاگیا ۔
   باندرہ ریلوےاسٹیشن ( مشرق) کے قریب کانگریس کے ورکروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ تھانے میں پانچ پکھاڑی علاقے میں این سی پی یوتھ کانگریس کے کارکنان نےایسٹرن ایکسپریس ہائی وے  پر راستہ روکو آندولن کی کوشش کی۔
 تھانے کے پانچ پکھاڑی علاقے میں این سی پی کے لیڈروں اور ورکروں کے راستہ روکو آندولن کے سبب  ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر کچھ دیر کیلئے  ٹریفک جام ہوگیا تھا۔  نوپاڑہ پولیس نے مظاہرین کو وہاں سے ہٹاکر انہیں اپنی تحویل میںلے لیا جس کے بعد ٹریفک  بحال ہوا۔
  سڑک پرمظاہرین اپنے ہاتھوں میں این سی پی کا پرچم لئے ہوئے تھے اور مود ی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے جن میں ’نوجوانوں کو بے روزگار کرنے والی مودی سرکار کا نشید ہو‘، مودی تیری تانا شاہی نہیں چلے گی، نہیں چلے گی ، بھارت ماتا کی جے، مودی سرکار مردہ باد!مودی سرکا رہائے ہائے!‘‘ نعرے شامل  تھے۔
  وزیر ہاؤسنگ   ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ، این سی پی تھانے شہر کے صدر آنند پرانجپے کی رہنمائی میں یوتھ سٹی صدر وکرم کھامکر کی قیادت   میںیہ احتجاج کیا گیاتھا۔
 اس موقع پر وکرم کھامکر نے کہاکہ مرکزی حکومت نے باقاعدہ فوجی بھرتی کو روک کر اگنی پتھ اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت فوج میں بھرتی ہونے والے جوان چار سال بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس سے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ بی جے پی لیڈر یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ان نوجوانوں کو بی جے پی دفتر میں سیکوریٹی گارڈ کے طور پر تعینات کیا جائے گا اس طرح نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں کو ’ون رینک ون پنشن‘ دینے کا کہہ کر برسراقتدار آنے والی مودی حکومت کا سفر اب ’’نو رینک نو پنشن‘‘ پر رک گیا ہے۔ اگر یہ اگنی ویر دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے تو مستقبل میں کیا ہو گا۔ آج بھی یہ حقیقت ہے کہ فوج سے ریٹائر ہونے والوں میں سے صرف۳؍ فیصد کو ہی نوکری ملتی ہے۔ نتیجتاً۴؍  سال کی سروس کے بعد مستقبل تاریک نظر آتا ہےتو یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ہتھیاروں کی تربیت لینے والے نوجوان کس راستے پر چلیں گے لہٰذا اس اسکیم کو منسوخ کیا جائے۔
 اس مظاہرے میں سمیر نیٹکے، شریکانت ٹاؤرے، ابھیشیک پسالکر، ثاقب داتے ، محشر  شیخ اور دیگر کارکنان  شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK