• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بریلی میں مولانا محسن رضا بھی گرفتار، مولانا توقیر رضا کے حامیوں کیخلاف بلڈوزر ایکشن

Updated: October 01, 2025, 4:08 PM IST | Mustafiz Ali Khan | Bareilly

چارجنگ اسٹیشن کو غیر قانونی بتاکر منہدم کر دیا گیا، جمعہ کے احتجاج میں حصہ لینےوالے تعظیم کو پیر میں گولی مار کر حراست میں لیا گیا، عوام میں خوف وہراس۔

Maulana Mohsin Raza was detained by UP police in Bareilly on Tuesday. Photo: INN
منگل کو یوپی پولیس نے بریلی میں مولانا محسن رضا کو حراست میں لیا۔ تصویر: آئی این این

جمعہ کو ’آئی لو محمدؐ ‘ کے عنوان سے احتجاج کی پاداش میں گرفتاریوں کا سلسلہ دارز کرتے ہوئے منگل کو پولیس نے مولانا محسن رضا کو حراست میں لے لیا۔ اس بیچ تعظیم نامی ایک شخص کو جس پر پولیس کا الزام ہے کہ وہ احتجاج کا حصہ تھا، پیر میں گولی مار کر گرفتار کیاگیا ہے۔  اُدھر سپریم کورٹ کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مولانا توقیر رضا کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف بلڈوزر کارروائی شروع کر دی  گئی ہے۔ 
 اس سے قبل منگل کو بریلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے مولانا توقیررضا کے چچا زاد بہنوئی اور کونسلر کے چارجنگ اسٹیشن کو غیر قانونی بتاکر بلڈوزر چلا دیا۔ محلہ سورخہ بانخانہ میں بریلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور بریلی میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ مولانا توقیر رضا خاں کے چچا منانی میاں کے داماد محسن رضا کے گھر پہنچیں۔  محسن خان مبینہ طور پر مولانا توقیررضا کی جماعت میں سرگرم تھے، تاہم محسن رضانے موقع پر ٹیم کو بتایا کہ وہ تقریباً ۲۰؍ سال قبل آئی ایم سی چھوڑ چکے ہیں۔ اس دوران محسن رضا کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ محسن رضانے اپنی جائیداد سے متعلق عدالتی حکم امتناعی دکھایا جس کے بعد ٹیم کو اپنی کارروائی روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔
  تاہم کارروائی کے دوران زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔ نتیجتاً محسن رضا اور ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس سے قبل محسن رضا نے صحافیوں کی موجودگی میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو بتایا کہ یہ ہماری بیش قیمتی زمین ہے۔ اس زمین پر آنولہ کے بی جے پی کے ضلع صدر آدیش پرتاپ سنگھ کی نظر ہے۔اب پھر شہر کا ماحول خراب ہے تو اُنہیں موقع مل گیا ہے اور وہ پھر حکومت کے دم پر اپنی طاقت دکھا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK