Inquilab Logo

مایاوتی نے کانگریس کو مورد الزام ٹہرایا

Updated: July 19, 2023, 3:54 PM IST | Bengaluru

بی ایس پی کی سپریمو نے کہا کہ کانگریس اقتدارمیں آنے کیلئے ہم خیال ذات پرست اور سرمایہ داروں سے اتحاد کر رہی ہے

Mayawati. Photo : INN
مایاوتی۔ تصویر : آئی این این

بنگلور میں جاری اپوزیشن کی میٹنگ اختتام کو پہنچے والی ہے۔ واضح رہے کہ میٹنگ میں موجود تمام اپوزیشن لیڈران نے اتحاد کےساتھ ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو اقتدار سےہٹانے کیلئے چیلنج کیا ہے جبکہ عوام کے ہر مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی تیار کرنےپر بھی غور کیا ہے ۔ اپوزیشن کےاس اتحاد کو ’’ جیتے گا بھارت‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس پر سبھی لیڈران نے اتفاق کیا ہے ۔ اپوزیشن کی میٹنگ کو بی جے پی نے تنقید کا نشانہ بنایا اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحادکا مقصد ملک کی جمہوریت، معیشت اورآئین کی حفاظت ہے ۔ اس ضمن میں بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی نے کانگریس پر ذات پرست اور سرمایہ دار ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ رپورٹرس سے گفتگو کرتےہوئے بی ایس پی کی سپریمو نے کہا کہ ’’ کانگریس اقتدارمیں آنے کیلئے ہم خیال ذات پرست اور سرمایہ داروں سے اتحاد کر رہی ہے ۔ ‘‘ واضح رہے کہ منگل کو اپوزیشن پارٹیو ںنے اگلے سال ہونے والے انتخا بات میں چیلینج پیش کرنے کیلئے’ انڈیا‘ ( انڈین نیشنل ڈیمو کریٹک انکوسیو الائنس ) کےقیام کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں۱۱؍ ممبران پر مبنی ایک رابطہ کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ اپوزیشن کےلیڈران نےپارلیمنٹ کے مانسون سیشن کےآغا ز سے پہلے جمعرات کی صبح پارلیمنٹ فلور لیڈران کی ملاقات کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں مانسون سیشن فلور کی حکمت عملی اور مشترکہ طور پر اٹھائے جانے والے مسائل پر فیصلہ کیا جائے گا۔اس میٹنگ کی صدارت کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے کریں گے اور یہ میٹنگ بھی ان کی آفس میں صبح ۱۰؍ بجے منعقد کی جائے گی ۔ اس ضمن میں اپوزیشن کےایک سینئر لیڈر نےکہا کہ ’’یہ اپوزیشن کے ’انڈیا‘ کے قیام کے بعد پہلی میٹنگ ہوگی۔ اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کے پاس پارلیمنٹ میں ایم پی ( ایس ) نہیں ہیں ۔ ٹی ایم سی کی موجودگی کو پہلے قیاس آرائیو ں کانشانہ بنایا جا چکا ہے۔یہ اپوزیشن کیلئے ، خاص طور پر کانگریس کاسرکردہ رہنماؤں کے بورڈ میں آنے کے بعد میٹنگوں کا انعقاد کرنےکیلئے عام معاملہ تھا۔

mayawati Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK