• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کالا تالاب پر فلوٹنگ جیٹی کے منصوبہ پرمیئر برہم

Updated: September 28, 2026, 10:57 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کے ڈی ایم سی کی میئر ہرشالی چودھری نےٹھیکیدار کو فوری طور پر کام روکنے کی ہدایت دی۔

Mayor Harshali Chaudhary and Municipal Commissioner Abhinav Goel inspecting Kala Talab. Photo: INN
میئر ہرشالی چودھری اور میونسپل کمشنر ابھینو گوئل کالا تالاب کا جائزہ لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

شہر کے تاریخی اور قدرتی ورثے کو برقرار رکھنا میونسپل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی کاموں کے نام پر قدرتی حسن کو مجروح کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔کلیان کے تاریخی کالا تالاب کے حوالے سے شہری انتظامیہ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کالا تالاب میں جاری فلوٹنگ جیٹی کے منصوبے کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: کچرے سے پاک شہر بنانے کی جانب کارپوریشن کا قدم

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کی میئر ایڈوکیٹ ہرشالی چودھری اور میونسپل کمشنر ابھینو گوئل نے اعلیٰ افسران کے ہمراہ تاریخی کالا تالاب اور بالاصاحب ٹھاکرے اسمارک کا دورہ کیا اور زمینی صورت حال کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران اسمارک کے احاطے میں متعدد جگہوں پر پانی کا رساؤ اور خستہ حالی نظر آئی جس پر میئر نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ انجینئر اور عملہ کو متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ تاریخی یادگاروں کے معاملے میں کسی قسم کی سستی یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ تمام زیر التوا مرمتی کام اگلے ۲؍ دن کے اندر ہر حال میں مکمل کئے جائیں۔اسی دوران کالا تالاب میں ایک نجی ٹھیکیدار کی جانب سے فلوٹنگ جیٹی کی تعمیر کا کام دیکھ کر میئر اور عوامی نمائندوں نے سخت اعتراض کیا۔ عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مصنوعی ڈھانچے سے تالاب کا قدرتی حسن اور ایکو سسٹم بری طرح متاثر ہوگا۔میئر نے ٹھیکیدار کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تالاب کے قدرتی حسن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور اس پر کوئی مصنوعی تجربہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK