کھڑک پاڑہ پولیس نے وڈولی گاؤں کی حدود میں ایک اولا ڈرائیور کو قتل کرنے کے الزام میں ۲؍ مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمین
EPAPER
Updated: October 20, 2026, 11:15 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan
کھڑک پاڑہ پولیس نے وڈولی گاؤں کی حدود میں ایک اولا ڈرائیور کو قتل کرنے کے الزام میں ۲؍ مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمین
کھڑک پاڑہ پولیس نے وڈولی گاؤں کی حدود میں ایک اولا ڈرائیور کو قتل کرنے کے الزام میں ۲؍ مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمین کو کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں جج نے انہیں ۲۱ ؍اکتوبر تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم سنایا۔واضح رہے کہ اتوار کی صبح اولا ڈرائیور راج مڑوی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی تھی۔ موٹر سائیکل سوار نے ان سے جھگڑا کیا اور اس پردھار دار ہتھیار سے وارکیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھئے:لرزہ خیز واقعہ، معمولی ٹریفک تنازع کے بعد نوجوان کا پے درپے چاقو کے وار سے قتل
کھڑک پاڑہ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر راجندر کھیڈیکر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس نے پیش آنے والے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور خون میں لت پت پڑے ڈرائیور راج مڑوی کو سرکاری اسپتال بھیجا۔ ساتھ ہی فوری طور پر آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرکے وکاس یادو،ویبھو بھویئر اور اس کی بیوی رینوکا بھویئر کو گرفتار کرلیا ہے۔عیاں رہے کہ ملزمین کا تعلق وڈولی گاؤں سے ہے۔