بھیونڈی مغربی اسمبلی حلقے کےشیوسینا (ادھو) کے سربراہ نے احتجاج کا انتباہ دیا، میونسپل کمشنر سے جانچ کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: October 20, 2026, 11:12 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
بھیونڈی مغربی اسمبلی حلقے کےشیوسینا (ادھو) کے سربراہ نے احتجاج کا انتباہ دیا، میونسپل کمشنر سے جانچ کا مطالبہ۔
میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ سمیتی ۵؍ میں ہاتھ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے تعلق سے شیوسینا (ادھو) نے انتظامیہ پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی کے بھیونڈی مغربی اسمبلی حلقے کے سربراہ پردیپ بوڈکے نے کہا کہ بھاوے کمپاؤنڈ کی ’کھاؤ گلی‘ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے باوجود وہاں کارروائی نہیں کی گئی جبکہ چھترپتی شیواجی مہاراج چوک میں ہاتھ گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پردیپ بوڈکے نے کہا کہ کھاؤ گلی میں کھانے پینے کی ۱۵؍ سے ۲۰؍ ہاتھ گاڑیاں لگتی ہیں، جن کے سبب غیر قانونی پارکنگ، سڑک پر تجاوزات اور گندگی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر کو مقامی شہریوں کے دستخط کے ساتھ شکایت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:’’ قلعی کھل چکی ہے، ایس آئی آر فوراً منسوخ کریں‘‘
تاہم ان کا الزام ہے کہ متعلقہ افسران نے ہاتھ گاڑی والوں کو کارروائی سے پہلے ہی اطلاع دے دی جس کے بعد وہاں کارروائی کرنے کے بجائے شیواجی مہاراج چوک میں ہاتھ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے میونسپل کمشنر سے معاملے کی جانچ اور متعلقہ افسر کے خلاف معطلی کی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر پربھاگ سمیتی دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ ادھر بھیونڈی مشرقی اسمبلی حلقے کے سربراہ گجیندر گُلوی نے کھاؤ گلی میں گیس سلنڈروں کے استعمال اور آگ سے بچاؤ کے ناقافی انتظامات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حادثے کے خدشے کی طرف انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی۔