ممبرا کی اتحاد کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی محبوب عالم کو محمد حلیم کو ممبئی کرکٹ اسو سی ایشن ( ایم سی اے)کی بھیونڈی میں فاسٹ بالر ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں مردوں کی کیٹیگری میں سب سے تیز رفتار گیند باز ( فاسٹیسٹ بولر)قرار دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 06, 2026, 11:31 AM IST | Mumbra
ممبرا کی اتحاد کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی محبوب عالم کو محمد حلیم کو ممبئی کرکٹ اسو سی ایشن ( ایم سی اے)کی بھیونڈی میں فاسٹ بالر ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں مردوں کی کیٹیگری میں سب سے تیز رفتار گیند باز ( فاسٹیسٹ بولر)قرار دیا گیا ہے۔
ممبرا کی اتحاد کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی محبوب عالم کو محمد حلیم کو ممبئی کرکٹ اسو سی ایشن ( ایم سی اے)کی بھیونڈی میں فاسٹ بالر ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں مردوں کی کیٹیگری میں سب سے تیز رفتار گیند باز ( فاسٹیسٹ بولر)قرار دیا گیا ہے۔ محبوب عالم نے سنیچر کو بھیونڈی کے چیلنج گراؤنڈ میں ممبئی فاسٹ مقابلے میں ۱۲۸؍ کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے گیند بازی کی۔ اس کیمپ میں خواتین کیٹیگری میں کرتیکا یادو کو ۹۹؍ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرنے پر سب سے تیز گیندباز قرار دیا۔ یہ معلومات ایم سی اے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سی ایس آر فنڈ سے کلوا میونسپل اسپتال کو ۲؍ کارڈیک ایمبولینس کا تحفہ
واضح رہے کہ امسال اتحاد کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے کوچ رسال سر کی سرپرستی اور اکیڈمی کے صدر ممتاز شاہ کے تعاون سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ محبوب عالم کو نوی ممبئی پریمیر لیگ سیزن۴؍ (۲۰۲۶)میں منتخب کیا گیا اور انہیں کلیان ٹسکر ٹیم نے چن لیا۔ یہ اسٹیج ایم پی ایل اور آئی پی ایل جیسی اعلیٰ لیگ میچوں کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ اتحاد اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے ہیرس شیلڈ، جائلز شیلڈ اور ڈی ایس او میں زبردست پرفارمنس دیا اور ۲؍ پرائیویٹ ٹورنامنٹ بھی جیتے۔