Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی ایس آر فنڈ سے کلوا میونسپل اسپتال کو ۲؍ کارڈیک ایمبولینس کا تحفہ

Updated: April 05, 2026, 1:04 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

فرسٹ کریڈٹ سروسیز اور انر وہیل ڈسٹرکٹ کمپنیوں کے سی ایس آر فنڈز سے ٹی ایم سی کے محکمہ صحت کو یہ ایمبولینس فراہم کی گئیں۔

Officers and representatives at the inauguration of the ambulance. Photo: INN
ایمبولینس کے افتتاح کے موقع پر افسران و نمائندگان۔ تصویر: آئی این این

کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی ( سی ایس آر) فنڈ سے تھانے میونسپل کارپوریشن کو ۲؍جدید ترین کارڈیک ایمبولینس ملی ہیں۔ سنیچر کو مقامی رکن پارلیمنٹ ( ایم پی )نریش مہسکے، تھانے کی میئر شرمیلا پمپولکر اور ڈپٹی میئر کرشنا پاٹل کی موجودگی میں ان ایمبولینس کاافتتاح عمل میں آیا۔یہ ایمبولینس میونسپل اسپتال ہی استعمال کریں گے۔تھانے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کو فرسٹ کریڈٹ سروسیز اور انر وہیل ڈسٹرکٹ کمپنیوں  کے سی ایس آر فنڈز سے  یہ ایمبولینس فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھئے: ممبرا: غیر حاضر بی ایل اوز کی افسر سے شکایت

ایمبولینس کو میونسپل کارپوریشن کے سپرد کرنے کا پروگرام ٹی ایم سی کے صدر دفتر میں واقع آنجہانی نریندر بلّال ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جی جی گوڈی پورے، چیف میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پرساد پاٹل، زچہ و بچہ کی بہبود آفیسر ورشا ساسانے، انر وہیل کلب کی ضلع کی صدر لکشمی سنگھ، پروجیکٹ منیجر ڈاکٹر چھایا بھڈکمکر، رکن سنیتا جین اور دیگر افراد پروگرام میں موجود تھے۔

اس ضمن میں چیف میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پرساد پاٹل سے رابطہ قائم کرنے  ا ور ان سے یہ پوچھنے پرکہ یہ ایمبولینس کی خدمات مریض کیسے حاصل کر سکتے ہیں، انہوںنے بتایا کہ’’ یہ اسپتال نجی استعمال کیلئے نہیں بلکہ میونسپل اسپتالوں کے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی ۔‘‘

مزید استفسار کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ’’تھانے شہر کی آبادی تقریباً ۲۵؍ لاکھ ہے اور یہاں کے مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کیلئے ۱۱؍ ایمبولینس ہیں جو ناکافی ثابت ہوتی ہیں ۔ ایسے میں مذکورہ ۲؍ جدید ترین کارڈیک ایمبولینس مریضوں کے منتقل کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوگی اور مریضو ں کو بہتر علاج کی سہولت میسر ہو سکے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کمرشیل سلنڈر کا مسئلہ، ہوٹلوں میں پریشانی برقرار

ٹی ایم سی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمان نریش مہسکے نے اس پروجیکٹ کیلئے پہل کی تھی جب وہ میئر تھے۔ ان کی کوششوں سے اور مختلف تنظیموں کے تعاون سے یہ ۲؍ایمبولینس میونسپل کارپوریشن کو دستیاب ہوئیں۔ ان دونوں کارڈیک ایمبولینس سے مریضوں کو یقینی طور پر بروقت خدمات میسر ہو سکے گی۔یہ بتاتے ہوئے کہ روٹری کلب اور انر وہیل کلب نے کورونا کے دور میں بھی تھانے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ اچھا تعاون کیا ہے، اراکین پارلیمنٹ نے انر وہیل کلب ۳۱۴؍اور فرسٹ کریڈٹ سروسیز کا شکریہ ادا کیا۔یہ ایمبولینس دل کے مریضوں کیلئے جدید ترین طبی سہولیات سے لیس ہیں اوراسپتال پہنچنے سے پہلے ہی فوری علاج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ میئر شرمیلا پمپولکر نے کہا کہ یہ ایمبولینس مریضوں کی جان بچانے میں بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔ پروگرام کا تعارف چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرساد پاٹل نے کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK