Inquilab Logo Happiest Places to Work

بشنوئی نے جیت کا سہرہ آرچر اور تشار کے سر باندھا

Updated: April 06, 2026, 1:06 PM IST | Ahmedabad

۴؍وکٹ لینے والے راجستھان کے گیند باز روی بشنوئی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی.

Ravi Bishnoi Photo: INN
روی بشنوئی۔ تصویر: آئی این این

آئی پی ایل میں سنیچر کی شام نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان مقابلہ کھیلا گیا۔ راجستھان رائلز نے اپنی شاندار گیندبازی کے ذریعے آخری اووروں میں میچ کا رخ اپنی طرف موڑ لیا اور گجرات ٹائٹنز پر ۶؍ رنوں سے جیت درج کی۔ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روی بشنوئی کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا حالانکہ انہوں نے ٹیم کی جیت کا سہرہ تشار دیشپانڈے، جوفرا آرچر اورپوری ٹیم کے سر باندھا۔ 
میچ کے بعد بشنوئی نے کہا’’پچھلا سیزن مشکل تھالیکن میں نے اپنے طریقہ کار پر قائم رہنے کی کوشش کی۔ اگر میں اپنی لینتھ اورلائن سے ہٹتا تو مجھے چھکے پڑ جاتے۔ یہی میری واحد کمزوری تھی اور میں ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اگر صحیح لینتھ پر گیند ڈالنے کے باوجود بلے باز شاٹ مارتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس میچ میں بھی آپ نے دیکھا کہ جب میں نے فل لینتھ گیند ڈالی کی تو رن بنے، لیکن گُڈ لینتھ پر رن نہیں بنے۔ اس کیلئے میں نے ذہنی، جسمانی اور تکنیکی طور پر کام کیا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: رشبھ پنت کی کپتانی اننگز نے لکھنؤ کو حیدرآباد کے خلاف یادگار جیت دلا دی

بشنوئی نے مزید کہا کہ ’’راہل تیوتیا کاوکٹ میرے لئے اہم تھا۔ وہ ایک شاندار فنشر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اگر وہ آؤٹ نہ ہوتے تو میچ کسی بھی طرف جا سکتا تھا۔ ‘‘ لیگ اسپنر نے جیت کا کریڈٹ تشار دیشپانڈے اور جوفرا آرچر کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم کو دیا۔ انہوں نے کہا’’مجھے خوشی ہے کہ ٹیم جیت گئی۔ میری کارکردگی سے زیادہ تشار نے آخر میں اور جوفرا نے ۱۹؍ویں اوور میں جس طرح گیندبازی کی وہ زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ یہ سب کی مشترکہ کوشش تھی اور اسی وجہ سے ہم جیتے۔ ہم ایک نوجوان ٹیم ہیں اور آگے بھی اسی طرح کھیلنا چاہیں گے۔ ‘‘
واضح رہے کہ روی بشنوئی نے ۴؍اوور میں ۴۱؍ رن دے کر۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ اور اس جیت کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئی۔ میچ کی بات کریں تو راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۱۰؍ رن بنائے تھے۔ گجرات ٹائٹنز نے ۲۱۱؍ رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا تھا اور ۸؍ اوور میں پہلی وکٹ کیلئے۷۸؍ رن جوڑے تھے۔ دوسری وکٹ ۱۰۷؍ کے اسکور پر گری، لیکن اس کے بعد راجستھان کے گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر گجرات کے رن ریٹ پر قابو پا لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK