Inquilab Logo

ملئے ہندوستان کی ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے کم عمر ترین انٹرپرینیور سشانت جی جبارے سے

Updated: March 25, 2021, 2:22 PM IST | Mumbai

جس عمر میں لوگ پارٹی کرتے ہیں اور جشن مناتے ہیں اس عمر میں اس نوجوان نے ۳؍ نئے آؤٹ لیٹس کے ساتھ اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔ ان کی کمپنی کا نام ’’ایمتھیسٹ لاؤنج بار‘‘ ہے۔ اور اس طرح انہوں نے جنوبی ممبئی میں شروع کئے جانے والے اپنے کاروبار سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ با اثر بننے کے اپنے وژن اور ہاسپٹیلٹی (مہمان نوازی) کے شعبے میں لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انہوں نے ’’’پیپِی پرفیکٹ موڈ‘‘ کے ساتھ اس صنعت میں قدم رکھا۔

Sushant G Jabare. Photo: INN
سشانت جی جبارے۔ تصویر: آئی این این

جس عمر میں لوگ پارٹی کرتے ہیں اور جشن مناتے ہیں اس عمر میں اس نوجوان نے ۳؍ نئے آؤٹ لیٹس کے ساتھ اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔ ان کی کمپنی کا نام ’’ایمتھیسٹ لاؤنج بار‘‘ ہے۔ اور اس طرح انہوں نے جنوبی ممبئی میں شروع کئے جانے والے اپنے کاروبار سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ با اثر بننے کے اپنے وژن اور ہاسپٹیلٹی (مہمان نوازی) کے شعبے میں لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انہوں نے ’’’پیپِی پرفیکٹ موڈ‘‘ کے ساتھ اس صنعت میں قدم رکھا۔ پریمیم ترجیحی خدمات کے ساتھ پارٹی کرنے کا یہ ایک اچھا متبادل ہے۔ اس لاؤنج کی روشنی کا انتظام جرمن ٹیکنالوجی کی مدد سے میڈریکس کمپنی نے کیا ہے۔ اس کا آرٹ ساؤنڈ دلنشین ہے۔ یہاں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ آپ اس ماحول میں خود کو پُر سکون محسوس کریں۔ ۴۲۰۰؍مربع فٹ پر پھیلا ہوا یہ لاؤنج پارٹی کرنے والوں کیلئے ایک اہم جگہ ہے۔ وہ اس شعبے کا تابندہ ستارہ ہیں۔
پچیس سال کی عمر میں سشانت نے سخت محنت اور بے خوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مقصد کو پانے کیلئے کڑی محنت کی۔وہ اپنی کاروباری صلاحیتوں کے ذریعے کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچ رہے ہیں۔
سشانت کو ان کے کارناموں پر کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ بچپن سے ہی و ہ تفریحی دنیا کی جانب راغب تھے اور وہ ہندوستان کے سب سے کم عمر کاروباری افراد میں سے ایک ہیں۔ یہاں تک کہ ملک میں شہرت یافتہ اداروں اور تنظیموں نے بھی سشانت کے کاموں کو سراہا ہے۔نوجوانی میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی فہرست میں سشانت نے اہم مقام حاصل کیا ہے، اور آنے والے نوجوان تاجروں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوئے ہیں۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ اتنی کم عمری میں اتنا سب کچھ کیسے کرسکتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا اپنے گھر والوں کے سامنے مظاہرہ کیا تھا، اور ان کے مسائل کا حل پیش کیا تھا۔ 
سشانت کی کامیابی کایہ خوشگوار سفر ملک میں سب سے بااثر کاروباری سفر میں سے ایک ہے۔ سشانت خود ایک پرجوش مسافر ہونے کے ناطے ، ممبئیکروں کیلئے بجٹ میں معیاری سہولیات کی ضرورت کو سمجھتے تھے۔ یہ شخص خود اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ ایک کم عمر ذہن گلیمرس تصور کے ذریعہ ہندوستانی مہما ن نوازی کی صنعت کا چہرہ کیسے بدل سکتا ہے۔ 
مہمان نوازی جیسی صنعت میں معیار قائم کرنے میں بہت لگن اور جوش و جذبے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سخت محنت کا پھل واقعی میٹھا ہوتا ہے۔ اس نوجوان ( سشانت جی جبارے) کو ٹائمز ہاسپٹیلٹی آئی کون: ایمیتھیسٹ آئی کونک لاؤنج بار ایوارڈ ، ممبئی اچیورز ایوارڈز ۲۰۲۰ء ایمرجنگ نائٹ کلب آف دی ایئر ،بی ایم سی کی جانب سےکووڈ واریئر اور اے وی جی ایس ایس کی جانب سے مہمان نوازی اور ریستوراں ایل پی کی جانب سے اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔
مہمان نوازی کی صنعت خاص طور پر انٹرپرینیورشپ کی جانب متوجہ کرتی ہے۔ ہر شعبہ چاہے وہ ریستوراں کا ہو، کلب کا ہو یا ہوٹل کا، کی اپنی مخصوص مارکیٹ ہوتی ہیں جو اس کے مقام اور پیشکش کی خدمات کے ذریعہ متعین ہوتی ہیں۔ مقامی مارکیٹ کو سمجھنا ہی کامیابی کی چا بی ہے اور ممبئی جیسے شہر میں کامیابی کیلئے ان کے پاس کاروباری ذہنیت ہے۔
آپ سب جانتے ہیں کہ ممبئی اپنی نائٹ لائف کیلئے جانی جاتی ہے مگر رات میں پارٹی کرنے والے کہاں جاتے ہیں؟ وہ جگہ کہیں اور نہیں بلکہ ایمیتھیسٹ آئی کونک لاؤنج بار ہے۔ قومی اور بین الاقوامی ڈی جے کے ذریعہ بجائے جانے والی موسیقی سے لوگ خود کو محظوظ کرتے ہیں۔ 
اگرچہ یہ ایک ورسٹائل اسپیس ہے جو فیشن واک اور فلمی نمائش سمیت ہر طرح کے واقعات میں خود کو پیش کرتا ہے۔ رات تک یہ جگہ موسیقی اور پارٹی کے شائقین کیلئےایک دلچسپ مقام بن جاتی ہے۔ یہ جگہ حالیہ دنوں میں کئی قسم کی تقریبات کا انعقاد کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK