Inquilab Logo

قربانی کے ایام میں دیونار مذبح میں بہتر انتظامات کیلئے میٹنگ

Updated: May 09, 2023, 9:30 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

گزشتہ برس ہونے والی بدنظمیوں سے بچنے کیلئے دیونار مذبح کے جنرل منیجر کے دفتر میں پولیس افسران اور ایم ایل اے رئیس شیخ کے ساتھ صلاح ومشورہ

A meeting held in the office of the general manager of Deonar slaughterhouse
دیونار مذبح کے جنرل منیجر کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ کامنظر

 یہاں دیونار مذبح میں قربانی کے جانوروں کی آمد سےلے کر قربانی کے ایام میںجانوروں کے ذبیحہ اور قربانی کے گوشت گھروںتک لے جانےکے سلسلے میںگوونڈی کے دیونار مذبح کے جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پٹھان ، دیونار پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ، ٹریفک محکمہ کےعلاوہ دیونار مذبح کے تمام متعلقہ افسران کےساتھ پیر کی صبح ساڑھے۱۱؍ بجے رکن اسمبلی رئیس شیخ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔
 ڈاکٹر کلیم پٹھان نے کہا کہ گزشتہ سال قربانی کی تیاریاں کافی تاخیر سےشروع کی گئی تھیں۔ پہلے تو ایسا لگ رہا تھا کہ شاید اس سال دیونار میں قربانی نہیں کی جائے گی ۔بارش کی وجہ سے بہت سارےمسائل پیدا ہوگئے تھے کچھ تکنیکی دشواریوںکی وجہ سے قربانی کی ادائیگی میں بھی دقت پیش آئی تھی لیکن  اس سال کوشش کی جارہی ہے کہ دیونار مذبح میں قربانی کیلئے کام جلد سے جلد شروع کردئیے جائیں ۔ 
 میٹنگ کےدوران انھوں نے دیونار میں کام کرنے والی تنظیموں ،مدنپورہ اور گوونڈی کے تاجروںسمیت دیونار کے متعلقہ محکموں کے اہلکاروںسےبات چیت کرتے ہوئے گزشتہ سال کے مسائل پر جانکاری حاصل کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی اوریقین دلایا کہ دیونار میں قربانی کیلئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیںگے۔انھوں نے کہا کہ برسوں سے دیونار مذبح میں قربانی کےبہترانتظامات کئے جارہے ہیں لیکن گزشتہ سال بارش اور کچھ تکنیکی وجوہات سے بدنظمی پیدا ہوگئی تھی ۔ اسے ہر ممکن دور کرنے کی کوشش کی جائےگی۔برسوں کے بہتر انتظامات پر گزشتہ سال کی ناکامی نے پانی پھیردیا۔مجھے نہ صرف اس کا بے حد افسوس ہے  بلکہ میںقربانی کے ایام میں خون کے آنسو رویا ہوں ۔ 
 سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے دیونار سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا اور میونسپل انتظامیہ سے عیدالاضحی کے موقع پرتمام بنیادی انتظامات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خاص طور سے بارش کے موسم میں پانی کی نکاسی کے ٹھوس انتظامات کرنے کا مطالبہ کیاتاکہ قربانی کے جانوروں کو رکھنے میں کسی طرح کی کوئی دشواری نہ پیش آئے۔دیونار سلاٹر ہاؤس میں گزشتہ برس بالخصوص بڑےکے جانوروں کی قربانی کے انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے افراتفری کا ماحول تھا اور ایک طرف جہاں پانی، صاف صفائی اور پارکنگ کے خراب انتظامات تھےوہیں دوسری طرف بڑے جانوروں کی قربانی کیلئےایک ہی شیڈ مختص کئے جانے کی وجہ سے بھی لوگ سڑکوں پر قربانی کرنےکیلئےمجبورتھے۔اس سلسلے میں مدنپورہ اور ممبئی کے دیگر علاقوں کے لوگوں نےرکن اسمبلی سے ملاقات کر کے ان مسائل کو حل کرنے کی گزارش کی تھی جس کے بعد  انھوںنےدیونار کےمتعلقہ محکموں کے افسران سے ملاقات کی۔ گزشتہ برس قربانی کے بڑے جانوروں کی دیکھ بھال پرمن مانے طریقے سے پیسے وصولنے کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جس کےمدنظر اب من مانی کرنے پر پولیس کارروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کو رکھنے کی جگہوں پر فیس سے متعلق بورڈ نصب کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK