Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی میں مانسون سے قبل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ

Updated: June 16, 2026, 10:57 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ایجنسیوں کے افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مانسون کے دوران ممبئی میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہو، اس مقصد کے ساتھ انہیں کام کرنا چاہئے۔

Eknath Shinde.Photo:INN
ایکناتھ شندے۔ تصویر:آئی این این
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کو مانسون سے قبل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ منعقد کی جس میں ممبئی میں کام کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مانسون کے دوران ممبئی میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہو، اس مقصد کے ساتھ   انہیںکام کرنا چاہئے۔ چونکہ امسال بارش میں تاخیر ہوئی ہے اس لئےڈیزاسٹر کنٹرول کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کیلئے بھی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ چٹان کھسکنے سے متاثرہونے والے علاقوں میں حفاظتی جالی کی تنصیب اور ہورڈنگز کا اسٹرکچرل آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممبئی میں۲؍ ہزار کلومیٹر میں سے ۱۷۰۰؍ کلومیٹر سڑکوں کو کنکریٹ سے بانے کا کام مکمل ہو گیا ہے اور سڑکوں اور گڑھوں کی مرمت کی لاگت میں۸۰؍ فیصد کمی آئی ہے۔
 
 
 
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ممبئی اور اس کے اطراف میں مانسون سے قبل کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے جومیٹنگ  بلائی تھی، اس میں ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے، ڈپٹی میئر سنجے گھاڈی،    ایڈیشنل چیف سیکریٹری اسیم گپتا، پرنسپل سیکریٹری نوین سونا، ممبئی کی میونسپل کمشنر اشوینی بھیڈے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر، ریلوے، پولیس، سی آئی ڈی سی او ایم ایچ اے ڈی اے، ایم ایم آر ڈی اے، ایس آر اے، کوسٹ گارڈ، بحریہ، بی ڈی آر ایف ای ایس ٹی کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر  ایکناتھ شندے نے کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کی طرف سے کی گئی منصوبہ بندی ممبئی کے شہریوں کو راحت فراہم کرنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔ انہوںنے بی ایم سی کے افسران کو ہدایت دی کہ جن علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے، وہاں کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ بارش میں تاخیر نے ایجنسیوں کو تیاری کیلئے اضافی وقت دیا ہے۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ فلڈ گیٹس کو آپریشنل کیا جائے، بیسٹ اور ایس ٹی کو متبادل ٹرانسپورٹ سسٹم کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ میونسپل کارپوریشن کو درخت گرنے  کے حادثات کو روکنے کیلئے اضافی احتیاط کرنا چاہئے۔ ریلوے کو چاہئے کہ وہ  پٹریوں کے نیچے نالوں کی صحیح طریقے سے صفائی کرے۔ اسی طرح دیگر ہدایات دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK