Inquilab Logo

تکنیکی خرابی کے سبب میٹرو ریل خدمات بری طرح متاثر

Updated: April 04, 2024, 11:02 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

گھاٹکوپر-اندھیری- ورسوا لائن پرصبح کے مصروف اوقات میں ہزاروں مسافروں کوپریشانیوں کا سامنا۔

As metro train services are affected, Ghatkoprost is witnessing heavy congestion. Photo: INN
میٹروٹرین خدمات متاثر ہونے سے گھاٹکوپراسٹیشن پرزبردست بھیڑنظر آرہی ہے۔ تصویر : آئی این این

 جمعرات کو صبح تقریباً۱۰ بجے تکنیکی خرابی کے سبب گھاٹکوپر- اندھیری- ورسوا میٹرو ٹرین کی خدمات چند گھنٹوں تک متاثر رہی۔ صبح لوگوں کے دفتر جانے کے اوقات میں اس خرابی سے پلیٹ فارم پر زبردست   بھیڑ ہوگئی اور ہزاروں افراد کوسخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 
 میٹرو ریل کی ا نتظامیہ جانب سے اس سلسلے میں مختصر سا بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا کہ ’’تکنیکی خرابی کی وجہ سے خدمات (ٹرینیں) تاخیر سے چلائی جارہی تھیں۔ اب ٹرینیں حسب معمول چلائی جارہی ہیں اور زائد ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں۔ مسافروں کو تکلیف کیلئے ہمیں افسوس ہے اور ان کا ساتھ ملنے پر ہم ان کی ستائش کرتے ہیں۔‘‘
 واضح رہے کہ گھاٹ کوپر-اندھیری-ورسوا ۱۱؍ کلو میٹر طویل میٹرو لائن ہے اور روزانہ ۳؍ لاکھ سے زائد مسافر اس لائن پر سفر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سنجے نروپم کو کانگریس پارٹی سے برخاست کرنے کی تجویز پیش

 جمعرات کو صبح ۱۰؍ بجے تکنیکی خرابی پیدا ہونے سے میٹرو ٹرینیں تاخیر سے چلائی جارہی تھیں جس کی وجہ سے کئی مسافروں نے اس لائن پر واقع اکثر و بیشتر اسٹیشنوں پر بہت زیادہ بھیڑ ہونے، طویل قطاریں لگنے اوراپنی منزل پر وقت پر نہ پہنچ پانے کی شکایت کی۔
 صبح کے وقت  اکثر لوگوں کو دفاتر پہنچنا ہوتا ہے اس لئے بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں میٹرو اچانک تاخیر سے چلنے سے بڑی تعداد میں لوگ پریشان ہوئے۔ سوشل میڈیا پر کسی نے بھیڑ بھاڑ کی تصویرشیئر کرکے لکھا کہ’’ یہ دادر یا کرلا کا لوکل ٹرین کا اسٹیشن نہیں ہے بلکہ یہ میٹرو کا گھاٹ کوپر اسٹیشن ہے جس پر ٹرین  نہ آنے سے اتنی بھیڑ ہوگئی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK