Inquilab Logo Happiest Places to Work

شام کے اوقات میں گھاٹکوپر سے ورسوا کے درمیان میٹرو خدمات شروع

Updated: August 10, 2026, 12:18 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

شام کے اوقات میں بھیڑ بھاڑ پر قابو پانے کیلئے اندھیری سے گھاٹکوپر کے درمیان چھوٹے فاصلے کیلئے بھی ’میٹرووَن‘ کی خدمات شروع کی گئی ہیں۔

File photo. Photo: INN
فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

شام  کے اوقات میں بھیڑ بھاڑ پر قابو پانے کیلئے اندھیری سے گھاٹکوپر کے درمیان چھوٹے فاصلے کیلئے بھی ’میٹرووَن‘ کی خدمات شروع کی گئی ہیں۔ بلیو لائن کہلانے والی ’میٹرو ایک ‘گھاٹکوپر سے ورسوا کے درمیان ۱۱ء۴؍ کلو میٹر کے فاصلے پر چلائی جاتی ہے۔ البتہ نئے انتظامات کے تحت اس مکمل راستے پر چلائی جانے والی ایک ٹرین کے گزرنے کے بعد دوسری ٹرین اندھیری سے گھاٹکوپر کے درمیان چلائی جارہی ہے۔ چھوٹے فاصلے پر چلائی جانے والی پہلی ٹرین شام کو ۶؍ بج کر ۲۳؍ منٹ پر روانہ ہورہی ہے اور آخری ٹرین ۸؍ بجکر ۲۳؍ منٹ پر چلائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: تھانے ضلع پریشد محکمۂ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کا اشتہار جاری

انتظامیہ کے مطابق یہاں دو ٹرینوں کے درمیان انتظار کا وقفہ ۳؍ منٹ ۲۰؍ سیکنڈ سے گھٹا کر ۳؍ منٹ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس روٹ کے مسافروں کو کچھ کم  انتظار کرنا پڑے گا۔ ہفتے میں ٹرینوں کی تعداد ۴۷۶؍ سے بڑھ کر ۴۸۴؍ ہوجائے گی اور اندھیری اور گھاٹکوپر کے درمیان ۲۰؍ فیصد زیادہ مسافر سفر کرسکیں گے۔یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اب تک کے تجربہ میں یہ بات  سامنے آئی ہے کہ اس لائن پر ۸۵؍ فیصد مسافر اندھیری سے گھاٹ کوپر کے درمیان سفر کرتے ہیں  ۔  تاہم اس کے سبب ورسوا سے آزاد نگر کے درمیان  مسافروں کو  ٹرین  کیلئے ۵؍ منٹ سے زیادہ انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK