Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے ضلع پریشد محکمۂ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کا اشتہار جاری

Updated: August 10, 2026, 12:05 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

اردو میڈیم کیلئے ۲۷؍ اسامی۔

File photo. Photo: INN
فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر حکومت کے پوتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے عمل کے تحت تھانےضلع پریشدکے محکمۂ تعلیم کی جانب سے پرائمری اساتذہ کی بھرتی کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ اس بھرتی کے عمل میں مراٹھی میڈیم کی ۴۹۹؍اسامیاں اور اردو میڈیم کی ۲۷ ؍اسامیاں، اس طرح کل ۵۲۶ ؍پرائمری اساتذہ کی اسامیاں کی بھرتی کی جائے گی ۔

ضلع پریشد، تھانے کے پرائمری محکمۂ تعلیم میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رنجیت یادو کی رہنمائی میں یہ بھرتی کا عمل مہاراشٹر حکومت کے  پوتر پورٹل کے ذریعے آن لائن طریقے سے انجام دیا جائے گا۔ اہل امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ بھرتی کے عمل میں شرکت کیلئے پو تر پورٹل پر جاری کئے گئے اشتہار کو غور سے پڑھیں اور اس میں درج تعلیمی و پیشہ ورانہ اہلیت، اہلیت کے معیار اور ریزرویشن سے متعلق معلومات کے مطابق فارم پُر کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ڈیجیٹل دھوکہ دہی روکنے کیلئے بینک ملازمین کو تربیت دی جائے گی‘‘

امیدوار ترجیح درج کرتے وقت اشتہار میں مذکور تمام شرائط و ضوابط کی بغور پڑھنے کے بعد ہی فارم پُر کریں۔ امیدواروں کو آن لائن عمل کے دوران جمع کرائی گئی اپنی ذاتی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ معلومات کی درستگی یقینی بنانی چاہیے۔ غلط یا نامکمل معلومات جمع کرانے کی صورت میں اس کی ذمہ داری متعلقہ امیدوار کی ہوگی۔

پوتر پورٹل پر دستیاب اشتہار کے مطابق اہل امیدوار اپنی ترجیح   ۱۱؍اگست ۲۰۲۶ تک درج کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK