• Tue, 04 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میکسیکو : منشیات فروشوں کی مخالفت کرنیوالے میئر کا قتل

Updated: November 04, 2025, 2:00 PM IST | Agency | Mexico City

اُروپان شہر کے میئر کارلوس کے قتل کیخلاف عوام سڑکوں پر اتر آئے، پرتشدد احتجاج۔

A picture of the funeral procession of the slain mayor of the city of Arapán. Photo: INN
اروپان شہر کے مقتول میئر کے جلوس جنازہ کی تصویر۔ تصویر: آئی این این
میکسیکو کے مغربی حصے میں منظم جرائم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے والے میئر کارلوس مینزو کو ہفتے کی شب مقامی تہوار ’ڈے آف دی ڈیڈ‘ کی کینڈل لائٹ تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔  اوروآپان  کے میئر۴۰؍ سالہ کارلوس مینزو ایک بے باک میئر کے طور پر مشہور تھے، انہوں نے بارہا منظم جرائم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، اور وہ ریاست میچوآکان میں منشیات فروش گروہوں کے لئے ایک بڑی رکاوٹ بن گئے تھے، جہاں حریف مجرمانہ تنظیموں اور ریاستی و وفاقی سیکیورٹی فورسز کے درمیان تشدد میں تیزی آئی ہوئی ہے۔  میئر کارلوس مینزو کو کارٹلز کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں، اور انھوں نے کہا کہ دھمکیاں ملنے کے باوجود وہ ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، انھوں نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام پر بھی تنقید کی کہ ان کی کارٹلز کے خلاف حکمت عملی ناکام ہے، اور انھیں مزید اختیارات چاہیئں۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے اپنے رد عمل میں اتوار کے روز وعدہ کیا کہ مقامی میئر کارلوس مینزو کے قتل کے معاملے میں انصاف کیا جائے گا، انھوں نے اتوار کی صبح اپنے سیکیورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور بعد میں ایکس  پر جاری ایک بیان میں مینزو کےبزدلانہ قتل کی مذمت کی۔ 
رپورٹ کے مطابق  مقامی میئر کے قتل کے بعد شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، مظاہرین نے سرکاری عمارت پر دھاوا بول دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اُروپان شہر کے میئر کارلوس مانزو کو ایک عوامی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا اور مِچوآکان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ حملہ آوروں میں سے ایک کو موقع پر ہلاک کردیا گیا، جبکہ دو مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK