جنوبی افریقہ کی بلے بازلورا وولوارٹ نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں سنچریاں بنا کر آئی سی سی خواتین کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ہندوستان کی اسمرتی مندھانا کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ایک بن گئی ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2025, 5:23 PM IST | Dubai
جنوبی افریقہ کی بلے بازلورا وولوارٹ نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں سنچریاں بنا کر آئی سی سی خواتین کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ہندوستان کی اسمرتی مندھانا کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ایک بن گئی ہے۔
                                جنوبی افریقہ کی بلے بازلورا وولوارٹ  نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں سنچریاں بنا کر آئی سی سی خواتین کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ہندوستان کی اسمرتی مندھانا کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ایک بن گئی ہے۔ 
لورا وولوارٹ نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ۱۶۹؍رن  اور فائنل میں ہندوستان کے خلاف ۱۰۱؍ رنز بنائے۔ اس کارکردگی نے انہیں ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ۵۷۱؍ رنز بنائے جو کہ ورلڈ کپ میں اب تک کی ریکارڈ بلے بازی ہے۔ انہوں نے۸۱۴؍ ریٹنگ پوائنٹس بھی حاصل کیے، جو  ان کے کریئر کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ یہ مندھانا کے ۸۱۱؍ ریٹنگ پوائنٹس سے تین زیادہ ہے۔ مندھانا نے پورے ورلڈ کپ میں مسلسل نمبر ون پوزیشن حاصل کی، لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں وہ اپنی بہترین پوزیشن پر نہیں تھیں۔  انہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ۲۴؍رن  اور فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ۴۵؍ رنز بنائے۔ اس کے باوجود وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری کھلاڑی رہیں۔ 
ایلیس پیری بھی سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف اپنی ۷۷؍ رنز کی اننگز کے ساتھ ٹاپ۱۰؍ میں داخل ہوگئیں، ساتویں نمبر پر چلی گئیں۔ وہ سوفی ڈیوائن کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں، جنہوں نے ٹورنامنٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ جیمائمہ  روڈریگیز نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ ۱۲۷؍رنز  کی بدولت ہندوستان کو فتح دلائی۔ اس کارکردگی کے بعد وہ ۹؍ درجے چڑھ کر۱۰؍ ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے لیے ۱۱۹؍رنز بنانے والی فوبی لیچ فیلڈ ۱۳؍ درجے کی چھلانگ لگا کر۱۳؍ ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ 
یہ بھی پڑھئے:اے سی سی رائزنگ اسٹارس ایشیا کپ کے لئے انڈیا اے ٹیم کا اعلان
انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ۵؍وکٹیں لینے کے بعد جنوبی افریقہ کی ماریزان کیپ بولنگ رینکنگ میں دو درجے اوپر آگئی ہیں۔ اب وہ صرف انگلینڈ کی سوفی ایکل اسٹون سے پیچھے ہیں۔ اینابیل سدرلینڈ (چھٹے) اور کم گارتھ (ساتویں) بھی ایک مقام اوپر آگئیں، جب کہ ان کی ساتھی الانا کنگ  تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ 
دپتی شرما نے ناک آؤٹ مرحلے میں ۷؍ وکٹیں اور ۸۲؍رنز بنا کر ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتا تھا۔  انہوں نے اس عمل میں سدرلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں ایک مقام اوپر چوتھے پر جانے میں مدد کی۔