Updated: November 04, 2025, 6:02 PM IST 
                                
                                | New Delhi
                                
             
             
                معروف ہندوستانی صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگار رعنا ایوب اور ان کے والد کو نامعلوم نمبر سے قتل اور حملے کی سنگین دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے ہندوستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صحافی اور ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ 
             
            
                                    
                
                                
                 مشہور صحافی رعنا ایوب۔ تصویر: آئی این این                
             
                         معروف ہندوستانی صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگار رعنا ایوب اور ان کے والد کو نامعلوم نمبر سے قتل اور حملے کی سنگین دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے ہندوستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صحافی اور ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ کمیٹی کے ہندوستان میں نمائندے کنال مجمدار نے کہا ’’رعنا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا انتہائی تشویشناک عمل ہے۔ حکام کو چاہئے کہ فوری طور پر ان افراد کی شناخت کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ ملک کے صحافی خوف اور دھمکی کے بغیر اپنا کام کر سکیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: مہایوتی حکومت پر کانگریس نے زمین گھوٹالے کا الزام لگایا
رعنا ایوب نے۳؍ نومبر کو پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا کہ انہیں ۲؍ نومبر کی شام تقریباً۲۰؍ منٹ کے دوران ایک غیر ملکی نمبر سے متعدد ویڈیو کالز، فون کالز، اور وہاٹس ایپ پیغامات موصول ہوئے۔ کالر نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ۱۹۸۴ءکے سکھ مخالف فسادات پر ایک مضمون لکھیں، وہ فسادات جن میں اُس وقت کی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد تقریباً۳؍ ہزار سکھ مارے گئے تھے۔ شکایت کے مطابق کالر نے رعنا ایوب کا گھر کا پتہ درست طور پر بتایا اور دھمکی دی کہ اگر انہوں نے مضمون نہ لکھا تو ان کے گھر پر حملہ کیا جائے گا اور ان کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔ 
یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال: متھن چکرورتی کے اشتعال انگیز بیانات پر تنازع شدت اختیار کر گیا
رعنا ایوب نے پولیس کو بتایا کہ کالر کی وہاٹس ایپ پروفائل تصویر مشہور گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تصویر سے مشابہ تھی جو اس وقت ریاست گجرات کی جیل میں قید ہے۔ پولیس کے مطابق دھمکیوں کے بعد رعنا ایوب کی رہائش گاہ پر س سیکیوریٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ رعنا ایوب کو اس نوعیت کی دھمکیاں ملی ہوں۔ ان کا ذاتی نمبر گزشتہ سال آن لائن لیک ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں آن لائن ٹرولنگ، سرکاری دباؤ، تفتیش، اور ریپ و قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سی پی جے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان میں صحافیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیز مہمات آزادیٔ اظہار کیلئے خطرہ بن چکی ہیں اور حکومت کو فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔