• Tue, 04 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی عظیم کھلاڑی ہے، مگر میں خود کو کم نہیں سمجھتا: رونالڈو

Updated: November 04, 2025, 6:47 PM IST | Lisbon

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بالآخر لیونل میسی سے متعلق جاری برسوں پرانے گریٹسٹ آف آل ٹائم (گوٹ ) مباحثے پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ایک عظیم کھلاڑی ہیں، انہوں نے بہت کچھ حاصل کیا، لیکن میں بھی اپنے کریئر اور کارکردگی پر فخر کرتا ہوں۔

Messi And Ronaldo.Photo:INN
لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بالآخر لیونل میسی سے متعلق جاری برسوں پرانے گریٹسٹ آف آل ٹائم (گوٹ ) مباحثے پر خاموشی توڑ دی۔  انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ایک عظیم کھلاڑی ہیں، انہوں نے بہت کچھ حاصل کیا، لیکن میں بھی اپنے کریئر اور کارکردگی پر فخر کرتا ہوں۔ ہم دونوں نے فٹبال کی دنیا کو متاثر کیا ہے اور آخرکار یہ شائقین پر ہے کہ وہ کس کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
پیرز مورگن کے شو پیرز مورگن ان سینسرڈ میں انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا میسی دنیا کا  بہترین کھلاڑی ہے؟ جس پر رونالڈو نے صاف جواب دیا کہ میسی مجھ سے بہتر ہے؟ میں اس رائے سے متفق نہیں اور میں عاجزی نہیں دکھانا چاہتا۔ ٹرویو میں وین رونی کے پرانے تبصرے کا بھی ذکر ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میسی، رونالڈو سے بہتر کھلاڑی ہیں، بعد ازاں رونی نے وضاحت کی کہ مجھے رونالڈو سے کوئی دشمنی نہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں ناپسند کرتا ہوں، میں ایسا نہیں، وہ ایک جینئس ہے، اس کی کارکردگی شاندار ہے۔
 رونالڈو نے رونی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ بیان سامنے آتے ہی شائقین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ یاد رہے کہ رونالڈو اور میسی کے درمیان برتری کی بحث کئی برسوں سے دنیا بھر میں فٹبال کے شائقین کے درمیان جاری ہے۔ واضح رہے کہ رونی اور رونالڈو نے۲۰۰۴ء سے ۲۰۰۹ء تک مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب  کے لیے ایک ساتھ کھیل کر زبردست جوڑی بنائی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ۴۰؍ برس کی عمر میں بھی رونالڈو کی کارکردگی میں کوئی کمی نہیں آئی، وہ تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں کیونکہ وہ ایک ہزار گول کرنے کا سنگ میل عبور کرنے کی کوشش میں ہیں۔  اب تک رونالڈو نے۲۶۔۲۰۲۵ء سیزن میں النصر فٹبال کلب  کے لیے۱۰؍ میچ میں۹؍ گول اسکور کیے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھئے:لورا وولوارٹ نے مندھانا کو نمبر ایک کی پوزیشن سے بے دخل کردیا

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچ کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بریوس ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں جنوبی افریقی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔ ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK