Inquilab Logo Happiest Places to Work

مائیکروسافٹ کانفرنس میں ستیہ نڈیلا کی تقریر کے دوران فلسطین حامی کی رخنہ اندازی

Updated: May 20, 2025, 9:22 PM IST | Washington

مائیکروسافٹ کانفرنس میں ستیہ نڈیلا کی تقریر کے دوران فلسطین حامی ملازم نے رخنہ اندازی کرتے ہوئے اسرائیل کوغزہ جنگ میں کمپنی کے ذریعے اے آئی تکنیک فراہم کرنے پر احتجاج کیا، ساتھ ہی فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔

Microsoft CEO Satya Nadella. Photo: INN
مائکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا ۔ تصویر: آئی این این

مائیکروسافٹ کانفرنس میں ستیہ نڈیلا کی تقریر کے دوران فلسطین حامی ملازم جو لوپیز، مائیکروسافٹ کا ایک فرم ویئر انجینئر جو آزور کلاؤڈ پلیٹ فارم کے شعبےسے وابستہ ہے،نے رخنہ اندازی کرتے ہوئے اسرائیل کوغزہ جنگ میں کمپنی کے ذریعے اے آئی تکنیک فراہم کرنے پر احتجاج کیا، ساتھ ہی فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔ یہ خلل سی ای او ستیہ نڈیلا کا اہم خطاب شروع ہونے کے محض چند منٹ بعد ہوا۔لیکن نڈیلا نے اپنا خطاب جاری رکھا جبکہ حفاظتی اہلکاروں نےاس شخص کو سیئٹل کنونشن سینٹر کے آڈیٹوریم سے باہر نکال دیا۔ لوپیز نے چلاتے ہوئے کہاکہ ’’ستیہ، کیوں نہیں دکھاتے کہ مائیکرو سافٹ فلسطینیوں کو کیسے مار رہا ہے؟ کیوں نہیں دکھاتے کہ آزور کی طاقت سے اسرائیلی جنگی جرائم ہو رہے ہیں؟‘‘ واقعے کے بعد، لوپیز نے کمپنی بھر میں ایک ای میل پھیلائی جس میں انہوں نے احتجاج کی وجوہات بیان کیں۔  

ای میل میں لکھا گیا،’’دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہونے کے ناطے، مائیکروسافٹ کے پاس بے پناہ طاقت ہے کہ وہ صحیح کام کرے، اس بے معنی سانحے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرے، ورنہ ہم اسرائیل کو اپنی ٹیکنالوجی کی سپورٹ بند کر دیں گے۔ اگر قیادت اس مطالبے کو نظر انداز کرتی رہی، تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ دنیا ہماری شمولیت کو جان چکی ہے اور ہمارے خلاف ہو رہی ہے۔ بائیکاٹ بڑھیں گے اور ہماری شبیہہ مزید خراب ہوگی۔‘‘ واضح رہے کہ یہ حالیہ احتجاج گزشتہ ہفتوں کے ایک واقعے کے بعد ہوا ہے جب دو سابق مائیکروسافٹ ملازمین نے کمپنی کی ۵۰؍ ویں سالگرہ کی تقریب کو درمیان میں روک دیا تھا۔ اس موقع پر ایک فرد نے مائیکرو سافٹ کے اے آئی سربراہ مصطفی سلیمان پر جنگ سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگاتے ہوئے کمپنی سے اپیل کی کہ ہمارے خطے میں نسل کشی کی حمایت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال بند کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایک اور واقعے میں ایک احتجاجی نے کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس، سابق سی ای او اسٹیو بالمر اور موجودہ سی ای او ستیہ نڈیلا کے تشریحی حصے کو درمیان میں روک دیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK