Inquilab Logo

وسط مدتی انتخابات جمہوریت کیلئے فیصلہ کن

Updated: November 08, 2022, 11:27 AM IST | Agency | Washington

امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان ، آج ہونے والےوسط مدتی انتخابات کی مہم کے سلسلےمیں بائیڈن نیو یارک اور ٹرمپ میامی پہنچے۔ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں ہی جیت کے دعوے کررہے ہیں لیکن سروے ٹرمپ کی جماعت کے حق میں ہیں

Barack Obama is also trying his best to convince the voters .Picture:INN
بارک اوبامہ بھی ووٹروں کو قائل کرنے کی پوری کوشش کررہےہیں ، یہ تصویرپنسلوینیا کی ہے۔ ۔ تصویر:آئی این این

امریکہ جوبائیڈن نے وسط مدتی انتخابات کو امریکی جمہوریت کیلئے فیصلہ کن لمحہ قرار دے دیا  ۔  میڈیارپورٹس پیر کو امریکی صدر بائیڈن اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ووٹروں کو قائل کیلئےانتخابی مہم جاری  رہی۔امریکہ میں  آج ( منگل کو) ہونے والے وسط مدتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں  اتوار کو بائیڈن نیو یارک اور ٹرمپ میامی پہنچے۔ نیویارک میں خطاب کرتےہوئے  جوبائیڈن نے کہا کہ وسط مدتی  انتخابات کو امریکی جمہوریت کیلئے فیصلہ کن ہیں۔قبل ازیں سابق صدور بارک اوبامہ اور ڈونالڈ ٹرمپ بھی  امریکی ریاست پنسلوینیا میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے لئے میدان میں اترے، صدر جو بائیڈن اور سابق صدر بارک اوبامہ نے فلاڈیلفیا میں سینیٹ کے امیدوار جان فیٹرمین کے حق میں ریلی نکالی، سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا کے شہر لیٹروب میں ریپبلکن امیدواروں مہمت اوز اور ڈوگ میسٹریانو کیلئے ریلی نکالی۔ واضح رہےکہ انتخابات سے پہلے تک حکمراں جماعت  ڈیموکریٹک  پارٹی کی دونوں ایوانوں میں اکثریت ہے جس سے اسے قانونی سازی میں دشواری نہیں ہورہی ہے لیکن کوئی بھی ایوان کھونے  سے بائیڈن انتظامیہ کو دشواری ہوگی۔ وسط مدتی انتخابات کیلئے ۴ ؍کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں ۔اگر چہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں ہی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ ٹرمپ  حلقے کے کئی ریپبلکن لیڈر انتخابات سے پہلے ہی سازش اور نتائج پر شکوک کا اظہار کر چکے ہیں۔ مختلف سروے میں ریپبلکنز کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی دوڑ میں آ گے دکھایا گیا ہے۔ امریکہ میں بڑھتی مہنگائی اور غیر قانونی امیگریشن ڈیمو کریٹس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔واضح رہے کہ منگل کو ایوان نمائندگان کی تمام ۴۳۵ اور سینیٹ کی ۳۵ ؍نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ ۵۰؍ ریاستوں میں سے۳۶ ؍میں گورنر بھی چنے جائیں گے جبکہ ریاستی اسمبلیوں  اور  مقامی سطح  کے بھی انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK