• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم آئی ڈی سی مدرسہ ومسجد کا معاملہ: تعمیر نو کی این او سی کیلئے پرپوزل محکمۂ داخلہ کوبھیجا گیا

Updated: September 24, 2026, 4:07 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Andheri

یہاں مشرقی جانب ایم آئی ڈی سی مدرسہ و مسجد غوثیہ رضویہ اہلسنت کی تعمیرنو  کے لئے عدالت کی ہدایت پر نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کے لئے پرپوزل محکمہ داخلہ کو بھیج دیا گیاہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یہاں مشرقی جانب ایم آئی ڈی سی مدرسہ و مسجد غوثیہ رضویہ اہلسنت کی تعمیرنو  کے لئے عدالت کی ہدایت پر نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کے لئے پرپوزل محکمہ داخلہ کو بھیج دیا گیاہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے اس کے لئے اپنے حکم میں ۳؍ ہفتے کی مہلت دی تھی۔ ایک ہفتے کے بعد یہ اندازہ ہوگا کہ محکمۂ داخلہ کا کیا رخ ہوگا ،آیا اجازت دی جاتی ہےیا پھر ایم آئی ڈی سی کا حوالہ دے کرمنع کردیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کارپوریٹروں کی مخالفت، دیونار مذبح کی فیس میں اضافہ کا معاملہ ٹل گیا

اس تعلق سے مذکورہ مدرسہ ومسجد انتظامیہ کمیٹی کے فعال رکن اقبال منیار نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’منگل کومنترالیہ میںپرپوزل داخل کیا گیا ہے، انتظار رہے گا کہ حکومت کی جانب سے کیافیصلہ کیا جاتا ہے۔‘‘انہوں نےیہ بھی کہا کہ ’’دراصل یہ ذمہ داری تو ایم آئی ڈی سی اورڈیولپرکی تھی کیونکہ علاقے کی مناسبت سے زمین کا مالکانہ حق ایم آئی ڈی سی کے پاس ہے مگر پہلے جو پرپوزل ایم آئی ڈی سی کی جانب سےداخل کیا گیا تھا، وہ درست نہیںتھا اسی لئے محکمۂ داخلہ نے اسے رد کردیا تھا۔ اب چونکہ عدالت نےٹرسٹیان کوہدایت دی ہے کہ وہ اپنے طور پر یہ کام کریں، اسی ہدایت کی مناسبت سے پیش رفت کی گئی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ حکومت کی جانب سے کیا رخ اختیار کیا جاتا ہے۔ اس کی روشنی میں اور کیس کی پیروی کرنے والے وکیل کے صلاح ومشورہ سے اگلا قدم اٹھایاجائے گا۔‘‘اقبال منیار کے مطابق ’’ تقریباً ۱۴؍ سال گزرچکے ہیں ا ورکسی نہ کسی سبب یہ معاملہ التواء کا شکار ہوتا رہا اور کچھ شرپسندوں کی جانب سے بھی رخنہ اندازی کی گئی۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بازآبادکاری کےپروجیکٹ کے مطابق عمارتیں تعمیر ہوگئیں، مکین قیام پزیرہوگئے مگر مدرسہ ومسجد کی تعمیر معلّق ہے ۔اسی لئے ہر ممکن طریقے سے کوشش کی جارہی ہے کہ اس کا کوئی حل نکلے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK