Inquilab Logo

سری نگر میں جنگجوئوں کا سی آر پی ایف پر حملہ، ۲؍اہلکار شہید

Updated: March 26, 2021, 9:36 AM IST | Agency | Srinagar

شدت پسندوں نے لاوے پورہ میں تعینات سی آر پی ایف کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی پر فائرنگ کردی

CRPF - Pic : PTI
واردات کے بعد سی آر پی ایف کے ا ہلکارتلاشی آپریشن کے دوران ۔ تصویر : پی ٹی آئی

سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں جمعرات کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے  ایک افسر سمیت ۲؍ اہلکار شہید جبکہ دیگر۲؍ زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے لاوے پورہ میں تعینات سی آر پی ایف کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) پر نزدیک سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوئے۔
 انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے سی آر پی ایف افسر اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر ۳؍ کو فوری طور پر سری نگر کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
 سی آر پی ایف نے مہلوکین کی شناخت۵۴؍ سالہ سب انسپکٹر مانگا دیب برما ساکن تری پورہ اور۳۶؍ سالہ کانسٹیبل/ ڈرائیور اشوک کمار ساکن ہماچل پردیش کے طور پر کی ہے۔زخمیوں کی شناخت کانسٹیبل جگن ناتھ رائے ساکن مغربی بنگال اور کانسٹیبل ناظم علی کے طور پر کی گئی ہے۔موقع پر پہنچنے والے ایک سی آر پی ایف عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حملہ آورگلی کوچوں  سے گزر کر فرار ہوئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ `وہ پوری منصوبہ بندی کر کے آئے تھے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بھی حملے میں ایک افسر سمیت سی آر پی ایف کے دو جوانوں کے مارے جانے اور دیگر تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK