Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین سے زیادتی کا ملزم وزراء بھی جسکے عقیدتمند ہیں

Updated: March 21, 2026, 10:46 AM IST | Nashik

ناسک کے اشوک کھرات کی گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشافات، مہاراشٹر حکومت کے ۹؍ وزراء اس کے پیروکاروں میں شامل ہے۔

With Women`s Commission Chairperson Rupali Chakankar (Chhatri) Kharat. Photo: INN
خواتین کمیشن کی چیئر پرسن روپالی چاکن کر (چھتری) کھرات کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں پولیس نے ایک ۲۷؍ سالہ خاتون کی شکایت پر ناسک کے اشوک کھرات عرف کیپٹن کھرات کو گرفتار کیا ہے جو خود کو ایک جیوتش بتاتا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ مذہبی امور اور تنتر منتر کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرتا ہے۔ پولیس نے جب معاملے کی جانچ شروع کی تو سیاسی حلقوں سمیت مہاراشٹر بھر میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ یہ شخص جس کے ۵۸؍ ویڈیو پولیس کے ہاتھ لگے ہیں جن میں وہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس کے عقیدت مندوں میں کئی نامور شخصیات شامل ہیں ، حتیٰ کہ مہاراشٹر حکومت کے ۹؍ وزراء اس کے پیروکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ خود نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی کھرات کے مندر جا چکے ہیں۔ 
اشوک کھرات (۶۷) مرچنٹ نیوی میں افسر تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اس نے جیوتشی ( علم نجوم) کا کام شروع کر دیا۔ دھیرے دھیرے اس کے عقیدتمند بڑھتے گئے۔ نیوی میں ہونے کی مناسبت سے اس کا نام کیپٹن کھرات پڑ گیا۔ نیوی کی ملازمت ہی کے سبب سرکاری اور سیاسی حلقوں میں اسے رسائی حاصل تھی۔ بہت جلد کئی اہم شخصیات اس کی عقیدتمند ہو گئیں۔ کہا جاتا ہے کہ زیادہ تر دولتمند افراد ہی کھرات کو اپنے یہاں پوجا پاٹھ یا تنتر منتر کیلئے بلواتے تھے۔ وہ ایک بار کسی کے گھر آنےکا ۵۰؍ لاکھ روپے تک معائوضہ لیتا تھا۔ گزشتہ دنوں ناسک میں ایک خاتون نے شکایت درج کروائی کہ وہ کھرات کے پاس جیوتشی سے متعلق کسی کام کیلئے گئی تھی تب کھرات نے نشے کی دوا پلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ ۳؍ سال استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔ 
یاد رہے کہ ریاستی خاتون کمیشن کی چیئر پرسن روپالی چاکن کر کھرات کے عقیدتمندوں میں ہیں۔ ان کے کھرات کے پیر چھوتے ہوئے۔ پیر دھوتے ہوئے اور اس کیلئے چھتری پکڑتے ہوئے تصویریں ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس کی بنا پرشیوسینا (ادھو) اور روپالی ٹھومبرے نے چاکن کرکے استعفے کا مطالبہ کیا۔ جمعہ کی رات نائب وزیر اعلیٰ سونیترا پوار کی ہدایت پر روپالی چاکن کر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK