Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزارت دفاع کا یوم آزادی کے دعوت نامے پر مکمل ’’وندے ماترم‘‘ شامل کرنے کا فیصلہ

Updated: August 07, 2026, 10:07 PM IST | New Delhi

وزارت دفاع نے یوم آزادی کی تقریب کے دعوت نامے پر مکمل ’’ وندے ماترم ‘‘ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارلیمنٹ نے قومی گیت کو قومی ترانے کے مساوی درجہ دے دیا تھا۔

Red Fort. Photo: X
لال قلعہ۔ تصویر: آئی این این

لال قلعہ میں یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے وزارت دفاع کی طرف سے بھیجے جانے والے دعوت ناموں میں اب مکمل قومی گیت ،’’وندے ماترم‘‘ شامل ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق، ان دعوت ناموں پر وندے ماترم کے تمام چھ بند درج ہوں گے، اور۸۰؍ویں یومِ آزادی کی تقریب کے دوران قومی ترانہ بجانے سے پہلے، پرچم کشائی کی تقریب میں یہ مکمل گیت پیش کیا جائے گا۔لال قلعہ میں سالانہ یومِ آزادی کی تقریب میں سینئر وزرا، اعلیٰ فوجی افسران، بیوروکریٹس، سفارت کار، طلبہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا: ترکی، سعودی، پاکستان کا تاریخی دفاعی معاہدہ

واضح رہے کہ وزارت کا یہ اقدام ،پارلیمنٹ کے قومی گیت کو قومی ترانے کے ہم مرتبہ درجہ دینے کے فیصلے کے ایک ہفتہ بعد اٹھایا گیا۔۲۰۲۶ء کے ’’قومی وقار کی توہین کی روک تھام (ترمیمی) بل‘‘کے مطابق، قومی گیت میں کوئی رکاوٹ یا اس کی توہین کرنا ایک مجرمانہ فعلہے، جس کی سزا تین سال تک قید اور جرمانہ ہو سکتی ہے۔ قومی پرچم، قومی ترانہ اور آئین بھی اس قانون کے دائرے میں آتے ہیں۔ بعد ازاں حکومت نے پہلے ہی گیت کے تمام چھ بند پیش کرنا لازمی قرار دے دیا ہے، جبکہ معمول کے مطابق۱۹۵۰ء میں صرف پہلے دو بندوں کو قومی گیت کے طور پر اپنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: مدرسہ کے اساتذہ کو وقت پر تنخواہ دینےسے متعلق بل یوگی حکومت نے واپس لے لیا

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، ایک اہلکار نے بتایا کہ لوگ قومی ترانہ دل سے جانتے ہیں، لیکن قومی گیت کم ہی گا سکتے ہیں۔ دعوت ناموں پر مکمل الفاظ درج کیے گئے ہیں تاکہ لوگ ساتھ گا سکیں۔علاوہ ازیں دعوت نامے پر’’سیوا تیرتھ‘‘ کی تصویر بھی نقش کی جائے گی، جو نیا متحدہ انتظامی کمپلیکس ہے جس میں وزیرِ اعظم دفتر (PMO)، قومی سلامتی کونسل سیکریٹریٹ اور کابینہ سیکریٹریٹ واقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK