Inquilab Logo

میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کا فضائی آلودگی پر قابو پانے کا دعویٰ

Updated: November 12, 2023, 9:09 AM IST | Sajid Shaikh | Mumbai

ہوا کا معیار بہتر بنانے کیلئے اس سال ماحول دوست دیوالی منانے کی اپیل، پٹاخے جلانے کے بجائے چراغاں کرنے پر زور۔

Mira Bhayander Municipal Corporation posted this photo on X.. Photo : INN
میرابھائندر میونسپل کارپوریشن نےایکس پر یہ عکس پوسٹ کیا۔ ۔ تصویر : آئی این این

میرابھائندر میونسپل کارپوریشن نے شہر کی فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شہری انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی کوششوں کے نتیجہ میں شہر کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب کے مطابق میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کی وجہ سے شہر کی ہوا کا معیار اے کیوآئی   ۱۳۰؍  سے گھٹ کر ۷۷ ؍پر آگیا ہے۔
میونسپل ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر اور شہر کے منتظم سنجے کاٹکر نے گزشتہ دنوں متعلقہ افسران کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی تھی اور شہر میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کی تھیں۔ کمشنر نے تمام وارڈ افسران کو ہدایت دی تھی کہ وہ آر ایم سی پلانٹ کا دورہ کریں اور پابندی کے ساتھ سائٹ کا معائنہ کریںاور پلانٹ مالکان کو تحریری حکم جاری کریں کہ وہ اصولوں کی خلاف ورزی نہ کریں،اس کے علاوہ آر ایم سی پلانٹ کے مالکان کو مسٹ اسپرے لگانے ، سائٹ سے باہر آنے والی گاڑیوں کے لئے ٹائر واشنگ سسٹم لگانے ،گرین نیٹ کا استعمال کرنے اور ملبہ اٹھانے والی گاڑیوں کو ڈھانک کر رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے روزانہ کی صفائی کے دوران دھول کو کنٹرول کرنے کیلئے میکانیکل سویپنگ مشینیں استعمال کرنے ،جگہ پر کچرے کو جلانے والوں کیخلاف کاروائی کرنے اور ڈمپنگ گراؤنڈ پر کچرے کے پروسیسنگ کے دوران فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ ان کوششوں کی بدولت شہر کی ہوا کا معیار بہتر ہوا ہے۔  میونسپل  کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال دیوالی کو ماحول دوست طریقے سے منائیں تاکہ ہوا کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے دیوالی میں پٹاخے جلانے کے بجائے چراغاں کرکے دیوالی کا تہوار منائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK