Inquilab Logo

میراروڈ: ریلوے پاس کیلئے۲؍ٹیکوں کی شرط سے مسافر خوش نہیں

Updated: September 25, 2021, 7:33 AM IST | sajid Shaikh | new Delhi

کورونا وائرس سے حفاظت کی خاطر ریاستی حکومت نے اپریل سے کئی سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ انہیں میں سے ایک لوکل ٹرین میں عام مسافروں کے سفر پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ا

Counters have been set up at railway stations for issuing passes. (File photo)
پاس جاری کرنے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر کاؤنٹر لگائے گئے ہیں۔(فائل فوٹو)

: کورونا وائرس سے حفاظت کی خاطر ریاستی حکومت نے  اپریل سے کئی سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ انہیں میں سے ایک لوکل ٹرین میں عام مسافروں کے سفر پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اب حالات دھیرے دھیرے کنٹرول میں آ رہےہیں اور زندگی کی گاڑی ایک بار پھر معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔ حکومت نے بھی کئی شعبوں میں ڈھیل دی ہے۔  ۱۵؍ اگست سے عام مسافروں کو لوکل ٹرین میں سفر کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ ویکسین کی دو خوراک لینے والے افراد کو ہی لوکل ٹرین کا ٹکٹ یا پاس دیا جا رہا ہے ۔ حکومت کی اس شرط سے مسافر ناراض ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت اس شرط کو ختم کر دے ۔
 جب میراروڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع بس اسٹاپ پر کھڑے ہوئے چند مسافروں سے بات کی گئی تو سبھی نے لوکل ٹرین میں سفر کے لئے ویکسین کی دو خوراک کی شرط کی مخالفت کی اور حکومت سے اس اسے فوراً ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
 دنیش جین نامی مسافرنے کہا کہ ابھی تک ہزاروں لوگوں کا ویکسینیشن باقی ہے تو پھر کس طرح حکومت ۲؍ ڈوز کو لازمی قرار دے سکتی ہے جب تک ویکسینیشن مکمل نہیں ہو جاتا، اس فیصلے کو مؤخر کر دینا چاہئے۔ رام لال شرما نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کےٹیکہ کاری سینٹر پر ہمیشہ نو سیشن کا بورڈ لگا رہتا ہے اور آن لائن بکنگ کے وقت بھی اپائنٹمنٹ نہیں ملتا ہے۔ وجے پوار نامی شخص نے کہا کہ جب حکومت کے پاس وافر مقدار میں ویکسین کی خوراک دستیاب نہیں ہے تو کس بنیاد پر ویکسین کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ انل نکاڑے   نے کہا کہ لوکل ٹرین میں سفر کیلئے ویکسین کی دونوں خوراک کی شرط شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اچانک ویکسین کو لازمی قرار دینے سے ویکسین کی کالا بازاری بڑھ گئی ہے ۔ لوگ ایک سینٹر سےدوسرے سینٹر دھکے کھاتے پھر رہےہیں۔ سید مہدی   نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کا ویکسین باقی رہنے کی وجہ سے وہ لوکل ٹرین میں سفر کرنے سے قاصر ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK