Inquilab Logo

کورونا سے متاثرمر یضوں کی مدد کیلئے ایم آئی ڈبلیو ایف کوشاں

Updated: May 19, 2021, 8:42 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai

ڈاکٹروں کی ٹیم کووڈ سے متعلق سوالات کے تشفی بخش جواب دیتی ہے،ممبئی سمیت ملک کے کئی حصوں میں مفت آکسیجن سلنڈر مہیا کرایا جا رہا ہے

MIWF is providing free oxygen cylinders to those in need.Picture:Inquilab
ایم آئی ڈبلیو ایف کی جانب سے ضرورتمندوں میں مفت آکسیجن سلنڈر فراہم کیا جا رہا ہے۔ تصویر انقلاب

 کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ سنگین حالات میں بلا تفر یق مذہب وملت لوگوں کی  خد مت کر نے کیلئے منہاج انٹر فیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن ( ایم آئی ڈبلیو ایف) نے قابل اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرا نی میں کووڈ وار روم کا آغاز کیا ہے علاوہ ازیں ممبئی سمیت مختلف شہروں میںمفت آکسیجن سلنڈر مہیا کر نے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ وہیں لاک ڈاؤن میں غر یب ،مستحق اور پریشان حال لوگوں میں راشن کٹس بھی تقسیم کی جارہی ہے۔ 
     ایم آئی ڈبلیو ایف کی جانب سے ۲۵؍ اپریل سے ممبئی ، پونے ،بنگلور، نئی دہلی، حیدر آباد ، میسور ، لکھنؤ ، پریاگ راج جیسے بڑے شہروں میں ضرورت مند مر یضوں کو مفت آکسیجن سلنڈر تقسیم کر نے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو آج بھی باقاعدگی سے جاری ہے۔
  ایم آئی ڈبلیو ایف (مہاراشٹر) کے صدر زبیر احمد انصاری  نے بتایا کہ ممبئی کے پائیدھونی سے گزشتہ ۲۰؍ روز سے مسلسل بلاتفر یق مذہب و ملت ضرورت مند مر یضوں کو مفت آکسیجن سلنڈر مہیا کر نے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی کے مختلف علاقے جیسے ملاڈ ، مالونی ، انٹاپ ہل، ڈونگری ، کر لا میں اب تک تقریباً ۳۰۰؍ مریضوں کو مفت میں آکسیجن سلنڈر مہیا کیا جا چکا ہے۔
 دوسری جانب ایم آئی ڈبلیو ایف (انڈیا) کے صدر رفیق احمد خان نے بتایا کہ کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے کووڈ وار روم تشکیل دیا گیا ہے۔ یہاں ماہر افراد اور ڈاکٹروں کی ٹیم ہوم آئسولیشن ، بیڈ کی دستیابی ، آکسیجن سلنڈر کی فر اہمی ، کووڈ کی ابتدائی علامات اور علاج و معالجہ سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کے تشفی بخش جواب دیتی ہے۔ میڈیکل ہیلپ لائن نمبر ۱۸۰۰۲۵۸۴۷۷۷؍  کے ذریعہ مر یض اور ان کے رشتہ دار وں کی کووڈ کے علاج سے متعلق رہنمائی کی جاتی ہے۔ ’  او ٹوفار انڈیا‘  مہم کے تحت مختلف بڑے شہروں میں مفت آکسیجن سلنڈر مہیا کئے جارہے ہیں۔ انسانی بنیادوں پر کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کو مفت میں راشن دینے کا سلسلہ بھی کئی مہینوں سے جاری ہے۔  

oxygen Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK