۲۰۱۱ء کی مردم شماری کے مطابق، میزورم میں شرح خواندگی ۳ء۹۱ فیصد تھی اس لحاظ سے وہ ملک کی تیسری سب سے زیادہ خواندہ ریاست تھی۔ حالیہ برسوں میں مرکزی حکومت کے"نیو انڈیا خواندگی پروگرام" کے بعد ریاست میں شرح خواندگی ۹۵ فیصد کے نشان کو عبور کر گئی۔
EPAPER
Updated: May 21, 2025, 10:12 PM IST | Inquilab News Network | Aizawl
۲۰۱۱ء کی مردم شماری کے مطابق، میزورم میں شرح خواندگی ۳ء۹۱ فیصد تھی اس لحاظ سے وہ ملک کی تیسری سب سے زیادہ خواندہ ریاست تھی۔ حالیہ برسوں میں مرکزی حکومت کے"نیو انڈیا خواندگی پروگرام" کے بعد ریاست میں شرح خواندگی ۹۵ فیصد کے نشان کو عبور کر گئی۔
شمال مشرقی ریاست میزورم، ملک کی پہلی ایسی ریاست بن گئی ہے جس کی مکمل آبادی خواندہ ہے۔ میزورم کے وزیر اعلیٰ لال دوہوما نے منگل کو اعلان کیا کہ میزورم، ہندوستان کی پہلی مکمل خواندہ ریاست بن گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کی راجدھانی ایزول میں مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری کی موجودگی میں یہ اعلان کیا۔
۲۰۱۱ء کی مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک کے شمال مشرقی علاقے میں واقع میزورم کی آبادی تقریباً دس لاکھ اور شرح خواندگی ۳ء۹۱ فیصد تھی، اس لحاظ سے وہ ملک کی تیسری سب سے زیادہ خواندہ ریاست تھی۔ مرکزی تعلیمی وزارت کے مطابق، گزشتہ دہائی میں باقی افراد کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے "نیو انڈیا خواندگی پروگرام" شروع کیا گیا جس کا مکمل خرچ مرکزی حکومت نے برداشت کیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، میزورم میں شرح خواندگی ۹۵ فیصد کے نشان کو عبور کر گئی ہے جسے مرکزی تعلیمی وزارت مکمل خواندگی کے برابر سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ۱۰؍ و یں جماعت کیلئے روبوٹکس کی تعلیم کو لازمی قرار دینے والی کیرالا پہلی ریاست
لال دوہوما نے منگل کو کہا کہ مکمل خواندہ ریاست ہونے کا اعزاز حاصل کرنا، میزورم کے سفر میں ایک "تاریخی لمحہ" ہے۔ یہ ایک تبدیلی کا سنگ میل ہے، جو ہماری عوام کی اجتماعی خواہش، نظم و ضبط، اور وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں خواندگی کی اعلیٰ سطح کو "مسلسل تعلیم، ڈیجیٹل رسائی اور پیشہ ورانہ ہنر کی تربیت کے ذریعے" برقرار رکھنا چاہئے۔ انہوں نے اس موقع پر عزم کیا کہ اب وہ مزید بلند اہداف کی طرف بڑھیں گے جن میں تمام میزو باشندوں میں ڈجیٹل خواندگی، مالیاتی خواندگی اور کاروباری ہنر کو فروغ دینا شامل ہیں۔