Inquilab Logo

ایم این ایس کا پرچم اب زعفرانی ، مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی بھی شروع

Updated: January 24, 2020, 11:22 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

مہاراشٹر نونرمان سینا ( ایم این ایس) نے اپنا رنگ ڈھنگ اچانک تبدیل کردیا ہے۔ اس نے نہ صرف اپنا تین رنگ والا پرچم تبدیل کرلیا بلکہ مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی بھی شروع کردی ہے ۔

امیت راج ٹھاکرے اور پارٹی کا زعفرانی پرچم ۔ تصویر : پی ٹی آئی
امیت راج ٹھاکرے اور پارٹی کا زعفرانی پرچم ۔ تصویر : پی ٹی آئی

گوریگاؤں : مہاراشٹر نونرمان سینا ( ایم این ایس)  نے اپنا رنگ ڈھنگ اچانک تبدیل کردیا ہے۔ اس نے نہ صرف اپنا تین رنگ والا پرچم تبدیل کرلیا بلکہ مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی بھی شروع کردی ہے ۔  
  ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بالا صاحب ٹھاکرے کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے اپنی پارٹی کاپرچم  جو پہلےزعفرانی ، نیلا اور سبز رنگ کا تھا،  اسے مکمل زعفرانی کر دیا  اور سی اے اے اور این آر سی کی حمایت کرتے ہوئے بنگلہ دیش اور پاکستان کے مسلمانوں کو نکالنے کیلئے ۹؍ فروری کو ممبئی میں مورچہ نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔نئے زعفرانی پرچم کے درمیان  شیواجی مہارا ج کی ’راج مدرا(شاہی مہر)‘ بھی رکھی ہے۔ اس موقع پر راج ٹھاکرے کے بیٹے امیت ٹھاکرے کو بھی پارٹی کا لیڈر بنایا گیا ہے۔ نیسکو گراؤنڈ میں منعقدہ ریلی کو  راج ٹھاکرے نے یہ کہتے ہوئے مخاطب کیا  ’’یہاں موجود میرے ’ہندو ‘بھائیوں، بہنوں اور ماؤں! پارٹی کا پرچم ضرور تبدیل ہوا ہے  اور میرا ڈی این اے بھی زعفرانی ہی ہے۔‘‘ انہوں نے این آر سی کے خلاف نکلنے والی ریلیوں کے جواب میں ایم این ایس کی جانب سے مورچہ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK