Inquilab Logo

ممبئی -گوا ہائی وے کی خستہ حالی کیخلاف ایم این ایس کی پیدل یاترا

Updated: August 28, 2023, 12:14 PM IST | Agency/Wasim Ahmed Patel | Navi Mumbai/Panvel

پارٹی لیڈر امیت ٹھاکرے نے قیادت کرتے ہوئے ’جاگریاترا‘ کے تحت ۱۶؍ کلومیٹر تک پیدل سفر کیا۔جگہ جگہ خیرمقدم کیا گیا ۔ رائے گڑھ میں راج ٹھاکرے نے خطاب کیا

Amit Thackeray and party workers on the Mumbai-Goa highway during the `Jagri Yatra` against the government.Photo. INN
حکومت کے خلاف’جاگریاترا‘ کے دوران امیت ٹھاکرے اور پارٹی کارکنان ممبئی -گوا ہائی وے پر۔ ۔ تصویر:آئی این این

یم این ایس لیڈر امیت ٹھاکرے نے ممبئی -گوا شاہراکی خستہ حالی کےخلاف اتوار کی صبح ۷؍ بجے پلسپا پھا ٹا سے پہلے مرحلے کی ’جاگر یاتر‘ شروع کی ۔یہ یاترا ۸؍ مرحلے میں ہو گی جو مان گاؤں تک ہو گی ۔پہلے مرحلے میں اتوار کوکھار پاڑہ تک پیدل جائیں گے۔ اس کے بعد بذریعہ کار کولاڈ جائیں گے جہاں پر راج ٹھاکرے ایک جلسے عام سے خطاب کریں گے۔
  اس موقع پر امیت ٹھاکرے نے لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے مختصر کہا کہ پچھلے۱۲؍ سے۱۳؍ برس میں ممبئی -گوا شاہراہ پر بے شمار حادثات ہو چکے ہیں ۔بہت سے لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔ ۱۵؍ ہزار کروڑ کی لاگت سے یہ راستہ بنایا گیا ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ حکومت کو نیند سے جگانے کیلئے یہ ’ جاگر یاترا ‘شروع کی گئی ہے ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ایم این ایس کارکن اور شہری موجود تھے۔ امیت ٹھاکرے نے اس دوران ۱۶؍ کلومیٹر کا سفرپیدل کیا۔ان کا ہر جگہ خیر مقدم کیا گیا۔ پارٹی کارکنوں نے واشی ٹول ناکہ پر پٹاخے پھوڑ کر پرتپاک استقبال کیا۔ نوی ممبئی کے گجانن کالے اور دیگر کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔امیت ٹھاکرے نے ٹی وی-۹؍ مراٹھی سے بات کرتے ہوئے اس یاترا کے بارے میں معلومات دی اور کہاکہ ممبئی گوا- ہائی وے کا کام کئی برس سے رکا ہوا ہے۔ یہ کام ناقص معیار کا ہے۔ آج ہر کوئی دیکھے گا کہ ایم این ایس کتنی مضبوط ہے اور ہم کس طرح یاترا کر رہے ہیں ۔ ایم این ایس کے عہدیدار مختلف مقامات سے آئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم اس مسئلے کو یہاں کے مقامی افراد تک پہنچانے جارہے ہیں ۔
 ترناکھوپ سے کسو کونکن جگر تک پد یاترا شروع ہو چکی ہے۔ یہ پد یاترا ایم این ایس لیڈر بالا ناندگاؤں کر کی قیادت میں نکالی گئی ہے۔ ایم این ایس لیڈر بالا ناندگاؤں کر نے کہا کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ ممبئی -گواہائی وے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔تعمیرات عامہ کے وزیر رویندر چوان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ کام جلد ہی ہو جائے گا۔ گنیش اتسو سے پہلے ایک لین کا کام کیا جائے گا۔ رویندر چوان نے کہا ہے کہ دوسری لین پر کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔  ترناکھوپ سے کسو کونکن جگر تک پد یاترا شروع ہو چکی ہے۔ یہ پد یاترا ایم این ایس لیڈر بالا ناندگاؤں کر کی قیادت میں نکالی گئی ہے۔ ایم این ایس لیڈر بالا ناندگاؤں کر نے کہا کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ ممبئی -گواہائی وے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔تعمیرات عامہ کے وزیر رویندر چوان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ کام جلد ہی ہو جائے گا۔ گنیش اتسو سے پہلے ایک لین کا کام کیا جائے گا۔ رویندر چوان نے کہا ہے کہ دوسری لین پر کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کا جواب بالا ناندگاؤں کر نے دیا ہے۔ اگر یہ شاہراہ کام کرتی ہے تو میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ! راج ٹھاکرے واک کا اختتام کریں گے۔ بالا ناندگاؤں کر نے یہ بھی کہا کہ آئندہ کس جانب یہ یاترا نکالی جائے گی ، آج کی یاترا کے بعد اس تعلق سے طے کیا جائے گا۔
 ایم این ایس کا مارچ رتناگیری کے چپلون میں بھی ہونے والا ہے۔ یہاں پر پولیس کا مناسب بندوبست رکھا گیا ہے۔ یہ یاتراممبئی -گوا ہائی وے پر پرشورام گھاٹ سے شروع ہوگی۔ ایم این ایس کارکنان اکٹھے ہو کر حکومت سے سوال پوچھیں گے۔ اس لئے ہائی وے پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔
 دریں اثناء راج ٹھاکرے نے اتوار کورائے گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کوکن کے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ پیور بلاک سے کرایہ ادا کریں اور اپنی زمنیں فروخت نہ کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی اقتدار میں نہیں آیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK