Inquilab Logo

مودی کی متنازع بیان بازی برقرار، الیکشن کمیشن کی خاموشی پرکئی لیڈروں نے سوال اٹھایا

Updated: April 23, 2024, 11:12 PM IST | Agency | New Delhi

ٹونک میں کہا کہ کانگریس کی سرکار میں ہنومان چالیسا پڑھنا بھی جرم ہو جاتا ہے، دولت تقسیم کرنے والا بیان دہرایا لیکن کہا کہ کچھ’مخصوص لوگوں‘ کو دے دی جائے گی۔

PM Modi maintained his controversial statement in Tonk as well. Photo: PTI
وزیر اعظم مودی نے ٹونک میںبھی اپنا متنازع بیان برقرار رکھا۔ تصویر : پی ٹی آئی

پہلے مرحلے میں پولنگ کا فیصد کم ہونے اور ممکنہ طور پر  بی جے پی کے حق میں ووٹ نہ پڑنے سے بوکھلائےوزیر اعظم مودی نے مذہبی کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے۔ انہوںنے جائیداد تقسیم کرنے والے متنازع بیان کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے منگل کو راجستھان کے ٹونک ضلع کے اونیارا می منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی سوچ ہمیشہ ووٹ بینک کی منہ بھرائی کی رہی ہے۔جب۲۰۰۴ء میں مرکز میں اس کی حکومت بنی تو اس کا پہلا کام آندھرا پردیش میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو کم کرنے کی کوشش کرنا تھا۔مودی نے کہا کہ آندھرامیں مسلم کوٹہ کو لاگو کرنے کی چار کوششیں کی گئیں لیکن سپریم کورٹ کی وجہ سے ان کے منصوبے پورے نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ہاں ہم نے بی جے پی سے اتحاد کیلئے گفتگو کی تھی‘‘

دو دن قبل اپنے راجستھان دورہ  پر د ئیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  انہوں نے ملک کے سامنے  صرف سچائی پیش کی جس سے کانگریس اور اس کے اتحاد میں ہراس پھیل گیاہے۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ کانگریس نے آپ کی جائیداد چھین کر مراعات یافتہ لوگوں میں تقسیم کرنے کی گہری سازش رچی ہے۔ جب خوشامد کی سیاست کا پردہ فاش ہوا تو کانگریس ششدر رہ گئی اور پھر ہر جگہ مودی کو کوسنے لگی۔
  ادھر وزیر اعظم مودی کے متنازع بیانات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلسل برتی جانے والی خاموشی پر سیکولر اور انصاف پسند طبقے میں سخت بے چینی ہے۔ اس معاملے میں کیرالا کے وزیر اعلیٰ پی وجین نےکہا کہ ’’ مودی کا بیان اتنا تکلیف دہ نہیں ہے جتنی کہ الیکشن کمیشن کی پراسرار خاموشی ہے۔ کمیشن ملک میں منصفانہ انتخاب کروانے کا ذمہ دار ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کے لیڈروں سے سوال کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK