Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی کا ’یونیفارم سول کوڈ‘ کے ملک گیرنفاذ کا اشارہ ، مثبت پیش رفتکا دعویٰ

Updated: April 07, 2026, 12:13 AM IST | New Delhi

بی جےپی کے یوم تاسیس میںانہیں’’کلیدی ایجنڈہ ‘‘ قرار دیا، نفاذ کی کوششوں کا حوالہ دیا، آسام میں ریلی سے خطاب کیا، کانگریس پر پاکستان کی زبان بولنے کا الزام لگایا

Prime Minister Narendra Modi during an election campaign in Assam. He called the Congress` "behavior" a threat to national security.
وزیراعظم نریندر مودی آسام میں انتخابی مہم کے دوران۔ انہوں نے کانگریس کے ’’ رویہ ‘‘کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو  بی جے پی کے یوم تاسیس کے پروگرام سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پارٹی کے۲؍اہم ایجنڈوں’’ یکساں سول کوڈ ‘‘(یو سی سی) اور ’’ون نیشن، ون الیکشن‘‘ کو نافذ کرنے کا مشن ابھی جاری ہے  ۔ یو سی سی کے ملک گیر نفاذ کا اشارہ دیتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ اس سلسلے میں سنجیدہ بات چیت  اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
  بی جےپی ۴۷؍ ویں یوم تاسیس میں مودی نے کہاکہ’’ہمارا مشن ابھی جاری ہے۔ یکساں سول کوڈ، ’ون نیشن، ون الیکشن‘ اور دیگر امور پر ملک میں سنجیدہ بات چیت ہو رہی ہے اور ہم نے ان محاذوں پر بڑی پیش رفت حاصل کی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد ملک کو ترقی یافتہ اور خود کفیل بنانا ہے اور وہ اسی سمت میں آگے بڑھتی رہے گی۔  واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں بی جےپی سرکار نے یو سی سی نافذ کردیا ہےجبکہ گجرات کی اسمبلی نے بھی اسے پاس کیا ہے۔ آسام کی انتخابی مہم میں زعفرانی پارٹی نے یوسی سی کے نفاذ کا وعدہ کیا ہے۔ مودی کےمثبت پیش رفت کے دعوے کو اسی پس منظر میں دیکھا جارہاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK