وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے شہریوں سے شمسی توانائی کی مہم میں شامل ہونے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’’پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا‘‘ سے ملک کے شمسی توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 3:26 PM IST | New Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے شہریوں سے شمسی توانائی کی مہم میں شامل ہونے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’’پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا‘‘ سے ملک کے شمسی توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے شہریوں سے شمسی توانائی کی مہم میں شامل ہونے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’’پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا‘‘ سے ملک کے شمسی توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ یہ توانائی کے شعبے میں عام آدمی کو خود انحصار بنانے والا ہے، اور سب کو اس مہم میں شامل ہونا چاہیے۔
اتوارکو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں نریندر مودی نے کہا کہ ملک بھر کے چھوٹے اور بڑے دونوں شہروں میں گھروں کی چھتوں پر اب بڑی تعداد میں سولر پینل نظر آ رہے ہیں۔ چند سال پہلے یہ نایاب تھے لیکن اب اس اسکیم کے اثرات ملک کے کونے کونے میں نظر آرہے ہیں۔
اس تناظر میں انہوں نے گجرات کے ضلع سریندر نگر کی پائل منجپارہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے شمسی توانائی کی پہل کے تحت تربیت حاصل کی اور چار ماہ کا سولر ٹیکنیشن کورس مکمل کیا اور اب وہ ہنر مند سولر ٹیکنیشن کے طور پر کام کر رہی ہے۔ وہ ارد گرد کے اضلاع میں چھتوں پر سولر پلانٹس لگانے کا کام کر رہی ہے، جس سے ان کو ماہانہ کافی آمدنی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ۱۰۳؍ رنوں سے ہرایا، اسٹیفنی ٹیلر کی سنچری رائیگاں
انہوں نے اتر پردیش کے میرٹھ سے تعلق رکھنے والے ارون کمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ارون اب اپنے علاقے میں توانائی فراہم کرنے والا بن گیا ہے۔ دہلی میں حالیہ تقریب میں اپنا تجربہ بتاتے ہوئے، انہوں نے وضاحت کی کہ وہ نہ صرف بجلی کے بل میں بچت کر رہے ہیں بلکہ اضافی بجلی بیچ کر آمدنی بھی حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پرفیکشن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، اپنی کمیوں کا جشن منانا چاہیے:سوربھ شکلا
راجستھان کے جے پور سے مرلی دھر کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے ان کی کھیتی ڈیزل پمپ پر منحصر تھی جس کے نتیجے میں کافی سالانہ اخراجات ہوتے تھے۔ سولر پمپ کو اپنانے کے بعد، اس کی کاشتکاری میں اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اب اسے ایندھن کی فکر نہیں ہے، آبپاشی بروقت ہوجاتی ہے اور اس کی آمدنی بھی بڑھ گئی ہے۔