Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیرالا میں مودی کی انتخابی ریلی، اپوزیشن پر عرب ممالک سے رشتے بگاڑنے کا الزام عائد کیا

Updated: April 05, 2026, 12:00 AM IST | Thiruvananthapuram

مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کیلئے فکرمندی کا اظہار،کہا: کانگریس کو فکر نہیں، وہ ایسے بیان دے رہی ہے جس سے عربوں سے تعلقات بگڑ سکتے ہیں

Prime Minister Modi during a roadshow in Kerala
وزیراعظم مودی کیرالا میں روڈ شو کے دوران

وزیر اعظم نریندر مودی نےاسمبلی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں سنیچر کو کیرالامیں مصروف ترین انتخابی شیڈول مکمل کیا، جس کے دوران انہوں نے تھروولا میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب اور ریاستی دارالحکومت میںہائی پروفائل روڈ شو کی قیادت کی۔ اس دوران  انہوں نے ملک کی خارجہ پالیسی کو بھی انتخابی موضوع بناتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس کو   جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہوئے  ہندوستانیوں کی فکر نہیں اور وہ ایسے بیان دے رہی ہے جس کی وجہ سے عربوں سے ہندوستان کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ 
  نتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ’’میں یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ الیکشن آتے جاتے رہیں گے، لیکن ہندوستانی شہریوں کی سلامتی، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے کیرالا کے لوگوں کی حفاظت، میری سب سے بڑی ترجیح ہے اور میں اسے یقینی بناؤں گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں  کیرالا کے لاکھوں  باشندوں کے علاوہ گوا، تمل ناڈو اور دیگر ریاستوں کے ماہی گیر بھی ایران اور مشرق وسطیٰ کے بعض علاقوں میں جاری تنازع کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ’’ہم انہیں بحفاظت واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کانگریس کو اس کی کوئی پروا نہیں۔  وہ ایسے بیانات دے رہی ہے جو مغربی ایشیائی ممالک کے ساتھ  ہندوستان کے تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں اور غیر ضروری خوف پیدا کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مظلوم بنتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ سب صرف مجھ پر سیاسی حملے کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘‘
 مودی نے یہ الزام ایسے وقت میں لگایا ہے جب ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی تنقیدوں کی زد پر ہے۔ پرینکا گاندھی نےگزشتہ دنوں انتخابی ریلی میں مشرق وسطیٰ کی  صورتحال سے نمٹنے کے معاملے  پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ  پرینکا گاندھی نے مودی کو بزدل قرار دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے سامنے جھک گئے ہیں اور ان کی  حکومت خلیجی خطے میں پھنسے ہندوستانیوں کی حفاظت یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK