Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو، واضح کیا کہ ’آپریشن سیندور‘ پاکستان کی اپیل پر روکا گیا

Updated: June 19, 2025, 2:07 AM IST | New Delhi

کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ٹھکرادی ۔ امریکی صدر نے گفتگو کے چند گھنٹوں بعد پھریہ دعویٰ  دہرایاکہ ہند پاک جنگ انہوں نے رُکوائی تھی

Prime Minister Narendra Modi after arriving in Croatia on Wednesday
وزیراعظم نریندر مودی بدھ کو کروشیا پہنچنے کے بعد

 ٹرمپ کے  جی-۷؍ چوٹی کانفرنس بیچ میں چھوڑ کر واشنگٹن روانہ ہوجانے کی وجہ سے وزیراعظم مودی کی ان سے انفرادی ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔اس کی بھرپائی دونوں  لیڈروں نے ٹیلی فون پر طویل بات چیت  کے ذریعہ کی۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے  وزیراعظم کو واشنگٹن آ نے کی دعوت دی تاہم انہوں نے معذرت کرلی۔ 
 فون پر ہونےوالی ۳۵؍ منٹ طویل ملاقات میں  دونوں  لیڈروں کے درمیان   دہشت گردی، آپریشن سیندور، پاکستان  کے حوالہ سے بہت واضح بات چیت ہوئی۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم مودی نے واضح الفاظ میںٹرمپ سے کہہ دیا ہے کہ جنگ  روکنے کے عوض تجارتی معاہدے یا  جنگ بندی کیلئے ثالثی کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی اور ہندوستان اسے قطعی  قبول نہیں کرتا۔ خارجہ سیکریٹری  وکرم مسری نےوزیراعظم کے کنیڈا سے کروشیا کیلئے روانہ ہونے  سے قبل اس کی  اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ   وزیر اعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ۹؍ مئی کی رات نائب صدر جے ڈی وانس نے انہیں (وزیر اعظم مودی) کو فون کیا تھا۔ نائب صدر وینس نے کہا تھا کہ پاکستان ہندوستان پر بڑا حملہ کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے انہیں صاف الفاظ میں کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو ہندوستان پاکستان کو اس سے بھی بڑا جواب دے گا۔ مودی نے  ٹرمپ کو بتایا کہ ہندوستان نے ۹؍ اور ۱۰؍ مئی کی درمیانی شب پاکستان کے حملے کا بہت سخت جواب دیا اور پاکستانی فوج کو بہت نقصان پہنچایا۔ ہندوستان کے سخت ردعمل کے سبب پاکستان کو ہندوستان  سے فوجی کارروائی روکنے  کی درخواست کرنی پڑی ۔ وزیر اعظم مودی نے واضح طور پر صدر ٹرمپ کو بتایا کہ اس پوری کارروائی  کے دوران، کسی بھی وقت، کسی بھی سطح پر، ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ یا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امریکہ کی ثالثی جیسے مسائل پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ فوجی کارروائی روکنے سے متعلق بات چیت دونوں فوجوں کے موجودہ چینلز کے ذریعے اور پاکستان کی درخواست پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK