Inquilab Logo

اطلاعات کے دور میں ہندوستان بہت آگے جاسکتا ہے: مودی

Updated: November 20, 2020, 11:12 AM IST | Agency | Banglarur

بنگلور ٹیک سمٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نے اپنے ملک میں موجوود صلاحیتوں کی تعریف کی

Modi - Pic : PTI
وزیراعظم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی ٹیکنالوجی کو پوری دنیا کیلئے اہم قرار دیتے ہوئےجمعرات کے روز کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھرمیں ہندوستانی تکنیک کو عمل میں لایا جائے۔نریندرمودی نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے۳؍ روزہ بنگلورٹیک سمٹ (بی ٹی ایس۲۰۲۰ء)سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بطور ملک ہندوستان کا مقام ایسا ہے کہ وہ اطلاعات کے دور میں بہت آگے جاسکتا ہے۔ مودی نےکہاکہ ’’بطور ملک ہندوستان کو وہ حیثیت حاصل ہے کہ وہ اطلاعات کے دور میں بہت آگے جاسکتاہے۔ہمارے پاس عمدہ صلاحیتوں  کے ساتھ ہی ایک بہت بڑی مارکیٹ بھی ہے۔ہماری مقامی ٹیکنالوجی عالمی ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘‘
 وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے منصوبہ جاتی فیصلوں کا مقصد ہمیشہ ٹیک اوراختراع کی صنعت کو سہل بناناہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم پوری طرح سے باخبر  رہ کر اپنی مصنوعات کی جدت کو اعلی سطح پر لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔‘‘مودی نےخصوصی طور پر ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابی کا  ذکر کرتے  ہوئےکہاکہ’’ڈجیٹل انڈیا کی وجہ سے  اب ہمارا ملک ایک زیادہ انسانی مرکوزترقی کے نقطہ نظر کا گواہ بن رہا ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہمارےشہریوں کی زندگیوں میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیںاور اس کےفوائد واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔‘‘
 وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہمارےپاس جدت طرازی کے شعبے میں لامحدود صلاحیت موجودہے۔ آسٹریلیاکےساتھ مل کرہندوستان سائبرسےمتعلق  ٹیکنالوجی پر کام کرے گا۔‘‘آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ مارسن نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا جمہوریت اورتکنالوجی کے بارے میں یکساں خیالات رکھتےہیں، اس لیے دونوں ممالک اپنے عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔  ۳؍ روزہ ٹیک سمٹ میں۲۵؍ممالک کی۲۵۰؍سےزیادہ کمپنیاں، ۴؍ ہزار مندوبین اور۲۰؍ہزار سے زیادہ افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK