Inquilab Logo

احتجاج صرف برائےمخالفت، کیوں کہ اپوزیشن کا بلیک منی کا ایک اورذریعہ ختم ہو گیا ہے:مودی

Updated: September 30, 2020, 9:20 AM IST | Agency | New Delhi

وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کے احتجاج اور ملک گیر مظاہرے پر اپوزیشن پارٹیوں بالخصوص کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کسانوں، نوجوانوں اور بہادر جوانوں کے ساتھ نہیں ہیں۔

PM Modi - Pic : PTI
پی ایم مودی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

  وزیراعظم نریندر  مودی نے  کسانوں کے احتجاج اور ملک گیر مظاہرے پر اپوزیشن پارٹیوں  بالخصوص کانگریس کو ہدف  تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کسانوں، نوجوانوں اور بہادر جوانوں کے  ساتھ نہیں ہیں۔ یہ صرف برائے  مخالفت  ’مظاہرہ‘  کرنے کی وجہ  سے غیر  متعلق ہوتے جارہے ہیں۔ مودی نے  ویڈیو  کانفرنسنگ  کے  ذریعہ   ’نمامی گنگے مشن‘ کے  تحت ہری دوار،  رشی کیش  اور  بدری ناتھ میں ۶؍ بڑے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ آج یہ لوگ  فصلوں کی کم از کم  سپورٹ  قیمت (ایم  ایس پی) پر بھی  افواہ  پھیلارہے  ہیں۔ ملک  میں ایم  ایس پی بھی رہے گا  اور کسان کو ملک  میں کہیں بھی فصل بیچنے کی آزادی بھی   ہوگی لیکن یہ آزادی کچھ لوگ برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔برسوں تک ایم ایس پی کے نفاذ کرنے کی  بات کی جاتی رہی  لیکن  اسے  نافذ  نہیں کیا گیا۔
 وزیر اعظم مودی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان  کی حکومت نے  سوامی ناتھن کمیشن کے  مطابق ہی ایم ایس  پی  کا نفاذ کیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ آج جب مرکزی حکومت کسانوں کو  ان کا  حق  دے رہی  ہے تو اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔ یہ لوگ   چاہتے ہیں  کہ ملک کا کسان کھلے  بازار میں اپنی  پیداوار نہ بیچ سکے۔ٹریکٹر جلائے جانے کے واقعہ پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے کہا  کہ جن آلات کی کسان  پوجا  کرتے ہیں اسے آگ لگا  کر  کسانوں  کی  توہین کی جارہی  ہے لیکن یہ تمام حرکتیں ملک کا کسان دیکھ رہا ہے۔ وہ ان پارٹیوں کا ڈھونگ کبھی برداشت نہیںکرے گا۔  وزیراعظم  نے اس دوران   فوج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے پاس رافیل طیارے آئے اور ان کی  طاقت میں اضافہ ہوا اس کی بھی وہ لوگ مخالفت کرتے  رہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK